پاکستان اور بنگلہ دیش کے درمیان دوطرفہ تعلقات کو مزید مضبوط کرنے کے معاہدے

چوہدری لطیف اکبر کا چرکپورہ میں شاندار استقبال؛ مسائل کے حل کی یقین دہانی

پیٹرولیم مصنوعات کی قیمتوں میں اضافے پر سینیٹر ایمل ولی کا ردعمل

اوپن مارکیٹ میں امریکی ڈالر کی خریداری قیمت میں کمی، دیگر کرنسیوں میں بھی معمولی اتار چڑھاؤ

سونے اور چاندی کی قیمتوں میں مزید اضافہ، فی تولہ سونا 4 لاکھ 33 ہزار 836 روپے تک پہنچ گیا

اسٹاک ایکسچینج میں بڑی گراوٹ، انڈیکس 1,703 پوائنٹس کی کمی کے ساتھ نیچے

تازہ ترین خبریں

اشتہار

تازہ ترین

پشاور اور کراچی کے صحافیوں کی اکثریت امراض قلب کا شکار

کراچی (پی پی آئی)پاکستان میں پشاور اور کراچی کے صحافیوں کی اکثریت دل کے امراض سے متاثر ہونے لگی ہے۔گزشتہ تین ماہ کے دوران پشاور اور کراچی کے متعدد عارضہ قلب میں مبتلا ہوئے جن میں بیشتر پریس کلب کے سینئیر ارکان ہیں۔ ان میں کئی کی اوپن ہارٹ سرجری ہوئی، چند نے سٹنٹ ڈلوائے گئے جبکہ کچھ کی انجیوگرافی کی گئی ہے۔صحافی بتاتے ہیں کہ ’خبر کی تلاش اور ڈیڈ لائن کو پورا کرنے کی دوڑ میں صحافی کو اپنی صحت کی پروا نہیں رہتی۔‘’صحافیوں کو مالی مشکلات کا بھی سامنا ہے۔ اس لیے وہ ڈپریشن اور ذہنی تناؤ میں مبتلا رہتے ہیں۔‘ قلیل عرصے میں صحافیوں میں دل کے امراض میں اضافہ ہو گیا ہے جو کہ تشویش ناک ہے۔بیشتر ’اخبارات میں صحافیوں کی تنخواہیں نہ ہونے کے برابر ہیں۔ اگر وہ نوکری سے فارغ کر دیے جاتے ہیں تو مارکیٹ میں ملازمت کے مواقع بھی موجود نہیں ہیں۔‘پھر یہ بھی کہ رپورٹر سارا دن خبر کے پیچھے بھاگتے ہیں۔ ان کو کھانے کی فکر ہوتی ہے نہ آرام کرنے کی۔‘’زیادہ سٹریس کی وجہ سے صحافیوں کو نیند بھی نہیں آتی ہے۔ شاید یہی وجوہات ہیں کیونکہ ہم اپنے لیے وقت نہیں نکال سکتے۔‘