پاکستان اور بنگلہ دیش کے درمیان دوطرفہ تعلقات کو مزید مضبوط کرنے کے معاہدے

چوہدری لطیف اکبر کا چرکپورہ میں شاندار استقبال؛ مسائل کے حل کی یقین دہانی

پیٹرولیم مصنوعات کی قیمتوں میں اضافے پر سینیٹر ایمل ولی کا ردعمل

اوپن مارکیٹ میں امریکی ڈالر کی خریداری قیمت میں کمی، دیگر کرنسیوں میں بھی معمولی اتار چڑھاؤ

سونے اور چاندی کی قیمتوں میں مزید اضافہ، فی تولہ سونا 4 لاکھ 33 ہزار 836 روپے تک پہنچ گیا

اسٹاک ایکسچینج میں بڑی گراوٹ، انڈیکس 1,703 پوائنٹس کی کمی کے ساتھ نیچے

تازہ ترین خبریں

اشتہار

تازہ ترین

سری نگر اور دہلی میں مودی کے خلاف پوسٹرز لگانے پر مقدمات قائم،متعدد گرفتار

سری نگر/دہلی (پی پی آئی)بھارتی وزیر اعظم نریندر مودی کے خلاف پوسٹر لگانے پر سری نگر اور دہلی میں پولیس نے درجنوں افراد کے خلاف مقدمات درج کر کے متعدد کو گرفتار کر لیا۔ کشمیری قیادت اوردہلی کی حکمراں عام آدمی پارٹی نے مودی حکومت کے اس رویے کو ‘آمریت کی انتہا’ قرار دیا ہے۔دارالحکومت دہلی میں اروند کیجریوال کی قیادت والی عام آدمی پارٹی کی حکومت ہے، تاہم محکمہ پولیس مرکزی حکومت کے ماتحت کام کرتا ہے۔عام آدمی پارٹی نے محض سیاسی نوعیت کے پوسٹرز کے خلاف اس طرح کی سخت کارروائی کو بیجا قرار دیتے ہوئے کہا ہے کہ ”آمریت اپنی انتہا کو پہنچ چکی ہے۔سری نگر اور دہلی میں پولیس نے بڑے آپریشن کے تحت مختلف مقامات سے ہزاروں پوسٹرز کو ہٹا دیا ہے۔پولیس کا کہنا ہے کہ یہ گرفتاریاں سرکاری املاک کو نقصان پہنچانے اور اس قانون کے تحت کی گئی ہیں جس کے تحت پوسٹروں پر پرنٹنگ پریس کا نام ہونا ضروری ہے۔