جمعیت طلبہ عربیہ کا 54 واں یوم تاسیس کل ملک بھر میں منایا جائے گا

بنو قابل پروگرام کے انعقاد میں کلیدی کردار ادا کرنے والے معاونین کے اعزاز میں جماعت اسلامی کی تقریب پذیرائی

کراچی میں موبائل کامرس 2026 کانفرنس منعقد ،وزیر اعلیٰ سندھ کے معاون خصوصی برائے سائنس شریک

بلوچستان میں ‘ڈیجیٹل ایڈورٹائزنگ پالیسی 2026’ متعارف

خواتین کی سفارت کاری کے عالمی دن کے موقع پرصدر مملکت کا پیغام

پیپلز پارٹی خیبرپختونخوا، کے صدر کی گورنر خیبرپختونخوا سے ملاقات

تازہ ترین خبریں

اشتہار

تازہ ترین

الیکشن کمیشن نے پی ڈی ایم کا غیر آئینی مطالبہ پورا کردیا: پر ویز الٰہی الیکشن کمیشن نے الیکشن ملتوی کرکے توہین عدالت کی، سابق وزیراعلیٰ پنجاب

لاہور(پی پی آ ئی) سابق وزیر اعلیٰ پنجاب اور پاکستان تحریک انصاف کے صدر چوہدری پرویز الٰہی نے کہا ہے کہ ملک میں کوئی قانون سے بالاتر نہیں ہے اور نااہل حکمرانوں کے مرضی کے فیصلے نہیں چلیں گے۔چوہدری پر ویز الٰہی نے الیکشن کمیشن کی جانب سے پنجاب اسمبلی الیکشن ملتوی کرنے پر سخت ردعمل دیتے ہوئے کہا ہے کہ الیکشن کمیشن نے پی ڈی ایم کا غیر آئینی مطالبہ پورا کردیا، الیکشن کمیشن نے الیکشن ملتوی کرکے توہین عدالت کی ہے۔پی ٹی آئی صدر نے سابق ارکان اسمبلی سے ملاقات میں گفتگو کرتے ہوئے مزید کہا کہ الیکشن مقررہ وقت پر ضرور ہوں گے، سپریم کورٹ کا فیصلہ حتمی ہے، وزیر قانون رانا ثنا کے مطابق سپریم کورٹ کا فیصلہ حرف آخر نہیں، یہ کہنا کہ چیف جسٹس مداخلت نہیں کرسکتے، یہ بیان توہین عدالت کے زمرے میں آتا ہے۔ پرویز الٰہی نے کہا کہ ملک میں کوئی قانون سے بالاتر نہیں، نااہل حکمرانوں کے مرضی کے فیصلے نہیں چلیں گے۔