جمعیت طلبہ عربیہ کا 54 واں یوم تاسیس کل ملک بھر میں منایا جائے گا

بنو قابل پروگرام کے انعقاد میں کلیدی کردار ادا کرنے والے معاونین کے اعزاز میں جماعت اسلامی کی تقریب پذیرائی

کراچی میں موبائل کامرس 2026 کانفرنس منعقد ،وزیر اعلیٰ سندھ کے معاون خصوصی برائے سائنس شریک

بلوچستان میں ‘ڈیجیٹل ایڈورٹائزنگ پالیسی 2026’ متعارف

خواتین کی سفارت کاری کے عالمی دن کے موقع پرصدر مملکت کا پیغام

پیپلز پارٹی خیبرپختونخوا، کے صدر کی گورنر خیبرپختونخوا سے ملاقات

تازہ ترین خبریں

اشتہار

تازہ ترین

الیکشن شیڈول ملتوی ہونے کا معاملہ، شیخ رشید نے چیف جسٹس کو خط لکھ دیا

راولپنڈی(پی پی آئی) عوامی مسلم لیگ کے سربراہ اور سابق وزیر داخلہ شیخ رشید نے الیکشن شیڈول ملتوی ہونے کے معاملے پر چیف جسٹس آف پاکستان کو از خود نوٹس لینے کیلئے خط لکھ دیا۔سابق وزیر داخلہ شیخ رشید کی جانب سے سے ایڈووکیٹ اظہر صدیق نے خط سپریم کورٹ آف پاکستان کو ارسال کیا۔خط کے متن کے مطابق الیکشن کمیشن نے شیڈول واپس لے کر آئین اور سپریم کورٹ کی خلاف ورزی کی، الیکشن کمیشن کو سپریم کورٹ نے آئینی مدت میں انتخابات کروانے کا حکم دیا تھا۔الیکشن کمیشن بروقت الیکشن کا انعقاد نہ کروا کر توہین عدالت کا مرتکب ہوا، خط میں آئین کی خلاف ورزی کے معاملے پر فوری از خود نوٹس کی استدعا کی گئی ہے۔