جمعیت طلبہ عربیہ کا 54 واں یوم تاسیس کل ملک بھر میں منایا جائے گا

بنو قابل پروگرام کے انعقاد میں کلیدی کردار ادا کرنے والے معاونین کے اعزاز میں جماعت اسلامی کی تقریب پذیرائی

کراچی میں موبائل کامرس 2026 کانفرنس منعقد ،وزیر اعلیٰ سندھ کے معاون خصوصی برائے سائنس شریک

بلوچستان میں ‘ڈیجیٹل ایڈورٹائزنگ پالیسی 2026’ متعارف

خواتین کی سفارت کاری کے عالمی دن کے موقع پرصدر مملکت کا پیغام

پیپلز پارٹی خیبرپختونخوا، کے صدر کی گورنر خیبرپختونخوا سے ملاقات

تازہ ترین خبریں

اشتہار

تازہ ترین

نیب نے عمران خان کیخلاف کیسز کا ریکارڈ لاہور ہائیکورٹ میں جمع کروا دیا

لاہور(پی پی آئی) پی ٹی آئی چیئرمین اور سابق وزیراعظم عمران خان کے خلاف درج مقدمات کی تفصیلات فراہمی کی درخواست پر نیب نے لاہور ہائیکورٹ میں جواب جمع کروا دیا۔نیب کی جانب سے لاہور ہائیکورٹ میں جمع کروائی گئی رپورٹ میں کہا گیا ہے کہ عمران خان کے خلاف نیب میں دو کیسز ہیں، دونوں کیسز پر نیب راولپنڈی تحقیقات کر رہا ہے، عمران خان کے خلاف توشہ خانہ کے تحائف اور اختیارات سے تجاوز کے معاملے کی انکوائری جاری ہے، اختیارات کا غلط استعمال کرتے ہوئے مالی فوائد لینے اور ریکارڈ چھپانے کے معاملے پر بھی انکوائری جاری ہے۔رپورٹ میں مزید کہا گیا ہے کہ عمران خان کے خلاف دونوں کیسز انکوائری سٹیج پر ہیں، کال آپ نوٹسز جاری کیے گئے، نیب راولپنڈی کے علاوہ پاکستان میں کہیں بھی عمران خان کے خلاف کوئی کیس نہیں ہے۔نیب نے لاہور ہائیکورٹ سے سابق وزیراعظم عمران خان کی درخواست نمٹانے کی استدعا کر دی۔