جمعیت طلبہ عربیہ کا 54 واں یوم تاسیس کل ملک بھر میں منایا جائے گا

بنو قابل پروگرام کے انعقاد میں کلیدی کردار ادا کرنے والے معاونین کے اعزاز میں جماعت اسلامی کی تقریب پذیرائی

کراچی میں موبائل کامرس 2026 کانفرنس منعقد ،وزیر اعلیٰ سندھ کے معاون خصوصی برائے سائنس شریک

بلوچستان میں ‘ڈیجیٹل ایڈورٹائزنگ پالیسی 2026’ متعارف

خواتین کی سفارت کاری کے عالمی دن کے موقع پرصدر مملکت کا پیغام

پیپلز پارٹی خیبرپختونخوا، کے صدر کی گورنر خیبرپختونخوا سے ملاقات

تازہ ترین خبریں

اشتہار

تازہ ترین

جوڈیشل کمپلیکس میں ہنگامہ آرائی منصوبے سے کی گئی: اسلام آباد پولیس شبلی فراز مقدمے میں نامزد ملزم ہیں ان کے کردار کا تعین جے آئی ٹی کرے گی:پولیس

اسلام آ باد(پی پی آ ئی)اسلام آباد پولیس نے کہا ہے کہ جوڈیشل کمپلیکس میں ہنگامہ آرائی باقاعدہ منصوبے سے کی گئی۔سماجی رابطے کی ویب سائٹ ٹوئٹر پر ترجمان اسلام آباد پولیس کی جانب سے جاری بیان میں کہا گیا ہے کہ جوڈیشل کمپلیکس اور عدالتی عملے کی سیکیورٹی کے دوران اسلام آباد پولیس کے 63 افسران و اہلکار زخمی ہوئے جبکہ شبلی فراز مقدمے میں نامزد ملزم ہیں اور ان کے کردار کا تعین جے آئی ٹی کرے گی۔
اسلام آباد پولیس نے مزید کہا کہ عدالت کی ایف 8 سے جوڈیشل کمپلیکس میں منتقلی شبلی فراز اور ان کی جماعت کے مطالبے پر عمل میں لائی گئی۔ترجمان نے اپنے بیان میں کہا کہ پولیس پر مظاہرین کی طرف سے شیلنگ کی گئی اور پیٹرول بم پھینکے گئے، مظاہرین نے باقاعدہ منصوبے سے دانستہ طور پر جوڈیشل کمپلیکس میں توڑ پھوڑ اور جلاؤ گھیراؤ کیا، ہنگامہ آرائی میں ملوث 369 افراد گرفتار کیے گئے ہیں۔ترجمان کا مزید کہنا ہے کہ اسلام آباد پولیس عدالتی احکامات کے تحت اور قانون کے مطابق اپنے فرائض سر انجام دیتی رہے گی، مقدمات عدالت میں زیر سماعت اور زیر تفتیش ہیں، اسلام آباد کیپٹل پولیس مقدمات میرٹ پر تکمیل تک پہنچائے گی، اسلام آباد پولیس کے خلاف ایک منصوبے کے تحت بے بنیاد پراپیگنڈا کیا جا رہا ہے۔