جمعیت طلبہ عربیہ کا 54 واں یوم تاسیس کل ملک بھر میں منایا جائے گا

بنو قابل پروگرام کے انعقاد میں کلیدی کردار ادا کرنے والے معاونین کے اعزاز میں جماعت اسلامی کی تقریب پذیرائی

کراچی میں موبائل کامرس 2026 کانفرنس منعقد ،وزیر اعلیٰ سندھ کے معاون خصوصی برائے سائنس شریک

بلوچستان میں ‘ڈیجیٹل ایڈورٹائزنگ پالیسی 2026’ متعارف

خواتین کی سفارت کاری کے عالمی دن کے موقع پرصدر مملکت کا پیغام

پیپلز پارٹی خیبرپختونخوا، کے صدر کی گورنر خیبرپختونخوا سے ملاقات

تازہ ترین خبریں

اشتہار

تازہ ترین

اپوزیشن جماعتوں کو بی جے پی کا مقابلہ کرنے کیلئے متحد ہونا ہو گا: محبوبہ مفتی

سری نگر(پی پی آ ئی)بھارت کے زیر قبضہ جموں و کشمیر میں پیپلز ڈیموکریٹک پارٹی کی صدر محبوبہ مفتی نے کہا ہے کہ بھارت میں حزب اختلاف کی تمام جماعتوں کو آئندہ عام انتخابات میں بھارتیہ جنتا پارٹی کا مقابلہ کرنے کیلئے متحد ہونا ہوگا۔کشمیرمیڈیاکے مطابق محبوبہ مفتی نے سرینگر میں ایک میڈیا انٹرویو میں کہا کہ کانگریس کی قیادت میں اپوزیشن جماعتوں کا اتحاد قائم کیاجانا چاہیے تاہم انہوں نے کہاکہ بی جے پی حکومت اپنے مخالفیں کو تقسیم کر رہی ہے۔انہوں نے کہاکہ جب تک اپوزیشن پارٹیاں اکٹھی نہیں ہوتیں، بی جے پی کے خلاف کوئی کچھ نہیں کر سکتا۔ انہوں نے سوال کیاکہ کیا اپوزیشن جماعتیں متحدہو سکتی جبکہ مودی حکومت بھارتی تحقیقاتی اداروں انفورسمنٹ ڈائریکٹوریٹ، این آئی اے اور دیگرکے ذریعے اپوزیشن جماعتوں کو انتقامی کارروائیوں کا نشانہ بنا رہی ہے۔ محبوبہ مفتی نے کہا کہ بھاری اکثریت کے ساتھ برسر اقتدار آنے والی بی جے پی حکومت حیرت انگیز کاکردگی کا مظاہرہ کرسکتی تھی تاہم بقول دلی کے وزیر اعلیٰ اروندکیجریوال کے اس کے پاس کوئی ملک کیلئے کوئی وڑن نہیں ہے اور وہ ایک مافیا کی طرح حکومت کر رہی ہے۔ بھارت میں اقلیتوں کی حالت زار کے بارے میں ایک سوال کے جواب میں محبوبہ مفتی نے کہا کہ مسلمان بی جے پی کی زیرقیادت حکومت کا پہلا نشانہ ہیں۔تاہم اب حکومت اس کی مخالفت کرنے والے ہر شخص کوانتقام کا نشانہ بنا رہی ہے۔انہوں نے کہاکہ منیش سسودیا مسلمان نہیں ہیں، شرد پوار کے لوگوں کو بھی جیل میں ڈال دیاگیا ہے، سنجے راوت قید ہے اور اب وہ راہل گاندھی کے پیچھے پڑ گئے ہیں۔انہوں نے کہاکہ اگرچہ مسلمان مودی حکومت کا پہلا ہدف ہیں تاہم جو کوئی بھی ان کی مخالفت کرتا ہے وہ ان کا پیچھے پڑ جاتے ہیں۔