جمعیت طلبہ عربیہ کا 54 واں یوم تاسیس کل ملک بھر میں منایا جائے گا

بنو قابل پروگرام کے انعقاد میں کلیدی کردار ادا کرنے والے معاونین کے اعزاز میں جماعت اسلامی کی تقریب پذیرائی

کراچی میں موبائل کامرس 2026 کانفرنس منعقد ،وزیر اعلیٰ سندھ کے معاون خصوصی برائے سائنس شریک

بلوچستان میں ‘ڈیجیٹل ایڈورٹائزنگ پالیسی 2026’ متعارف

خواتین کی سفارت کاری کے عالمی دن کے موقع پرصدر مملکت کا پیغام

پیپلز پارٹی خیبرپختونخوا، کے صدر کی گورنر خیبرپختونخوا سے ملاقات

تازہ ترین خبریں

اشتہار

تازہ ترین

قبضہ گروپ پر آرٹیکل 6 لگنا چاہیے ورنہ ملک میں کچھ بھی ہوسکتا ہے: شیخ رشید

راولپنڈی(پی پی آ ئی) عوامی مسلم لیگ کے سربراہ اور سابق وزیر داخلہ شیخ رشید نے کہا ہے کہ 2 اسمبلیاں اس لیے تحلیل کی تھیں کہ 90 روز میں انتخابات ہوں گے، ایک ہفتے میں قبضہ گروپ پر آرٹیکل 6 لگنا چاہیے، ورنہ اس ملک میں کچھ بھی ہوسکتا ہے۔سماجی رابطے کی ویب سائٹ ٹوئٹر پر اپنے پیغام میں شیخ رشید نے لکھا کہ سوموار تک الیکشن کمیشن کے آئینی بحران کے فیصلے کا پتا لگ جائے گا، ن لیگ کی 8 اکتوبر کو بھی الیکشن کی نیت نہیں کیونکہ عوام ان سے سیاسی انتقام لیں گے،۔انہوں نے کہا کہ حکمران ایک طرف عمران خان سے گرینڈ سیاسی ڈائیلاگ چاہتے ہیں، دوسری طرف گرفتاریاں اور مینار پاکستان جلسے میں رکاوٹیں ڈال رہے ہیں، ان کا مسئلہ اب آئی ایم ایف ہے نہ غریب کی بھوک ہے، عمران خان کے کلین سویپ کا خوف ہے۔سابق وزیر کا کہنا تھا کہ بڑی عدالتی جنگ شروع ہونے جا رہی ہے، آر یا پار ہو جائے گا، ان کا مسئلہ نہ سکیورٹی ہے نہ پیسے ہیں، اپریل میں الیکشن نہیں ہوسکتے تو اکتوبر میں پیسے کہاں سے آئیں گے، پہلے ملک معاشی، سیاسی اور اقتصادی طور پر تباہ ہوتے ہیں، اس کے بعد ٹوٹ جاتے ہیں۔سابق وفاقی وزیر نے مزید کہا کہ ایسے اناڑیوں کو کھلاڑی بنا کر بٹھا دیا ہے، جن کو گھر والے نہیں جانتے، تمام سیاسی عیاشیوں کے لیے پیسے ہیں، الیکشن کے لیے پیسے نہیں ہیں۔