جمعیت طلبہ عربیہ کا 54 واں یوم تاسیس کل ملک بھر میں منایا جائے گا

بنو قابل پروگرام کے انعقاد میں کلیدی کردار ادا کرنے والے معاونین کے اعزاز میں جماعت اسلامی کی تقریب پذیرائی

کراچی میں موبائل کامرس 2026 کانفرنس منعقد ،وزیر اعلیٰ سندھ کے معاون خصوصی برائے سائنس شریک

بلوچستان میں ‘ڈیجیٹل ایڈورٹائزنگ پالیسی 2026’ متعارف

خواتین کی سفارت کاری کے عالمی دن کے موقع پرصدر مملکت کا پیغام

پیپلز پارٹی خیبرپختونخوا، کے صدر کی گورنر خیبرپختونخوا سے ملاقات

تازہ ترین خبریں

اشتہار

تازہ ترین

مقبوضہ کشمیرمیں انسانی حقوق کی پامالیوں میں شویشناک حد تک اضافہ ہو گیا ہے،رپورٹ

مظفرآباد/سری نگر(پی پی آ ئی)بھارت کے زیر قبضہ جموں و کشمیر میں اگست 2019 میں بھارتیہ جنتا پارٹی کی ہندوتوا بھارتی حکومت کی طرف سے جموں و کشمیر کی خصوصی حیثیت کی منسوخی کے بعد سے بھارتی فوجیوں،پیراملٹری فورسز اور پولیس اہلکاروں کی طرف سے انسانی حقوق کی خلاف ورزیوں میں خطرناک حد تک اضافہ ہو گیا ہے۔انسانی حقوق کی سنگین خلاف ورزیوں اور متاثرین کے وقار کیلئے سچائی کے حق کے عالمی دن کے موقع پرکشمیر میڈیا کی جاری کی گئی یک رپورٹ میں کہاگیا ہے کہ اگرچہ ایمنسٹی انٹرنیشنل اور امریکی وزارت خارجہ کی سالانہ رپورٹ میں مقبوضہ کشمیرمیں انسانی حقوق کی خلاف ورزیوں کے بارے میں تشویش ظاہر کی گئی ہے تاہم بھارتی فوجی اور پولیس اہلکار روزانہ کی بنیاد پر نام نہاد محاصرے اور تلاشی کی کارروائیوں کے دوران کشمیریوں کو ظلم و تشدد کا نشانہ بنانے کے علاوہ جبری طورپر گرفتار اور قتل کر رہے ہیں۔رپورٹ کے مطابق جنوری 1989سے اب تک مقبوضہ کشمیر میں 96ہزارسے زائد کشمیریوں کو جن میں بیشتر نوجوان اور خواتین شامل تھیں بھارتی فوجیوں کی گولیوں کا نشانہ بن چکے ہیں۔۔صحافیوں کے خلاف بڑے پیمانے پر کریک ڈاؤن کے دوران بھارت کے بدنام زمانہ تحقیقاتی ادارے این آئی اے نے حال ہی میں کشمیری صحافی عرفان معراج کو گرفتار کیاہے۔ادھر کل جماعتی حریت کانفرنس کے ترجمان نے سرینگر میں جاری ایک بیان میں افسوس کا اظہار کیا ہے کہ بھارت کشمیریوں کی جدوجہد آزادی کو فوجی طاقت سے کچلنا چاہتا ہے۔ انہوں نے انسانی حقوق کی بین الاقوامی تنظیموں سے اپیل کی کہ وہ کشمیری نظربندوں کے بنیادی حقوق کی پامالی بند کرنے کے لیے بھارت پر دباؤ بڑھائیں۔ انہوں نے کہا کہ کشمیریوں کی بھارتی تسلط سے آزادی کے حصول کی جدوجہد کو فوجی طاقت، غیر قانونی گرفتاریوں اور دیگر ظالمانہ ہتھکنڈوں کے ذریعے کبھی کچلا نہیں جا سکتا۔ انہوں نے مزید کہا کہ کشمیری ہر قیمت پر اپنی حق پر مبنی تحریک آزادی کو اسکے منطقی انجام تک جاری رکھنے کیلئے پر عزم ہیں۔ انہوں نے کہا کہ بھارت اور پاکستان کے درمیان تنازعہ کشمیر سمیت تمام تصفیہ طلب مسائل کو بامعنی مذاکرات کے ذریعے حل کیا جانا چاہیے۔