جمعیت طلبہ عربیہ کا 54 واں یوم تاسیس کل ملک بھر میں منایا جائے گا

بنو قابل پروگرام کے انعقاد میں کلیدی کردار ادا کرنے والے معاونین کے اعزاز میں جماعت اسلامی کی تقریب پذیرائی

کراچی میں موبائل کامرس 2026 کانفرنس منعقد ،وزیر اعلیٰ سندھ کے معاون خصوصی برائے سائنس شریک

بلوچستان میں ‘ڈیجیٹل ایڈورٹائزنگ پالیسی 2026’ متعارف

خواتین کی سفارت کاری کے عالمی دن کے موقع پرصدر مملکت کا پیغام

پیپلز پارٹی خیبرپختونخوا، کے صدر کی گورنر خیبرپختونخوا سے ملاقات

تازہ ترین خبریں

اشتہار

تازہ ترین

عمران خان کیخلاف مقدمات پر جے آئی ٹی بنانے کیلئے وزرات داخلہ نے نوٹیفکیشن جاری کر دیا

اسلام آ باد(پی پی آئی) وزرات داخلہ نے عمران خان کے خلاف مقدمات پر مشترکہ تحقیقاتی کمیٹی تشکیل کے نوٹیفکیشن جاری کر دیا ہے۔ نوٹیفیکیشن کے مطابق ’جے آئی ٹی انسداد دہشت گردی ایکٹ کے تحت بنائی گئی ہے جو پانچ افسران پر مشتمل ہو گی۔نوٹیفکیشن کے مطابق ’جے آئی ٹی کی سربراہی ایڈیشنل آئی جی ذولفقار حمید کریں گے جس میں وفاقی پولیس کے ڈی آئی جی اویس احمد جے آئی ٹی میں شامل ہوں گے اور آئی ایس آئی، ایم آئی اور آئی بی سے گریڈ اٹھارہ کے افسران شامل ہوں گے۔وزارت داخلہ کے نوٹیفیکیشن میں کہا گیا ہے کہ ’جے آئی ٹی اسلام آباد میں عمران خان کے خلاف درج چار مقدمات کی تفتیش کرے گی۔واضح رہے کہ جمعرات کے روز اسلام آباد میں پر کانفرنس میں وزیر داخلہ رانا ثنا اللہ نے کہا تھا کہ ’جوڈیشنل کمپلیکس سمیت عدالتوں پر حملوں کی تفتیش کے لیے چار مقدمات درج ہوئے ہیں اورحکومت نے فیصلہ کیا ہے کہ ان کی صحیح پیروی کی جائے۔ان کی تفتیش کے لیے ایک جے آئی ٹی بنائی جا رہی ہے جو 14 دن میں تفتیش مکمل کر کے دے
گی۔