جمعیت طلبہ عربیہ کا 54 واں یوم تاسیس کل ملک بھر میں منایا جائے گا

بنو قابل پروگرام کے انعقاد میں کلیدی کردار ادا کرنے والے معاونین کے اعزاز میں جماعت اسلامی کی تقریب پذیرائی

کراچی میں موبائل کامرس 2026 کانفرنس منعقد ،وزیر اعلیٰ سندھ کے معاون خصوصی برائے سائنس شریک

بلوچستان میں ‘ڈیجیٹل ایڈورٹائزنگ پالیسی 2026’ متعارف

خواتین کی سفارت کاری کے عالمی دن کے موقع پرصدر مملکت کا پیغام

پیپلز پارٹی خیبرپختونخوا، کے صدر کی گورنر خیبرپختونخوا سے ملاقات

تازہ ترین خبریں

اشتہار

تازہ ترین

پاک فوج کے افسروں اور جوانوں میں فوجی اعزازات تقسیم

اسلام آ باد(پی پی آئی) ایوان صدر اسلام آباد میں یوم پاکستان کی مناسبت سے فوجی اعزازات تقسیم کرنے کی تقریب کا انعقاد کیا گیا۔ میڈیا ذرا ئع کے مطابق تقریب کے دوران پاک فوج کے افسروں اور جوانوں میں اعزازات تقسیم کئے گئے، وطن کیلئے قربانیاں دینے والے شہدا کے اعزازات خاندان کے افراد نے وصول کئے، سعودی عرب، بحرین اور دیگر ملکوں کے فوجی افسروں کو بھی اعزازات دیئے گئے۔ایوان صدر میں فوجی اعزازات دینے کی تقریب میں صدر مملکت ڈاکٹر عارف علوی نے شہداکے خاندانوں کے افراد اور حاضر سروس فوجی افسران کو اعزازات سے نوازا۔پاک فوج کی تاریخ شہدا کی قربانیوں کی لازوال داستان سے بھری پڑی ہے، یوم پاکستان کی مناسبت سے شہداکو اعزازات سے نوازا گیا، میجر شجاعت حسین شہید، کیپٹن محمد بلال شہید، کیپٹن فہیم عباس شہید کا اعزاز اْن کی بیوہ نے وصول کیا جبکہ سپاہی محمد وقاص کا اعزاز اْن کی والدہ نے وصول کیا۔تقریب میں سعودی عرب، بحرین اور دیگر ملکوں کے فوجی افسروں کو بھی اْن کی شاندار خدمات پر اعزازات سے نوازا گیا۔صدر مملکت ڈاکٹر عارف علوی نے پاک فوج، پاک فضائیہ اور پاکستان نیوی سے تعلق رکھنے والے حاضر سروس افسران کو بھی اْن کی خدمات پراعزازات سے نوازا۔تقریب میں آرمی چیف جنرل عاصم منیر، جوائنٹ چیفس آف سٹاف کمیٹی جنرل ساحر شمشاد مرزا، سپیکر قومی اسمبلی راجہ پرویز اشرف اور دیگر اہم شخصیات نے شرکت کی۔