جمعیت طلبہ عربیہ کا 54 واں یوم تاسیس کل ملک بھر میں منایا جائے گا

بنو قابل پروگرام کے انعقاد میں کلیدی کردار ادا کرنے والے معاونین کے اعزاز میں جماعت اسلامی کی تقریب پذیرائی

کراچی میں موبائل کامرس 2026 کانفرنس منعقد ،وزیر اعلیٰ سندھ کے معاون خصوصی برائے سائنس شریک

بلوچستان میں ‘ڈیجیٹل ایڈورٹائزنگ پالیسی 2026’ متعارف

خواتین کی سفارت کاری کے عالمی دن کے موقع پرصدر مملکت کا پیغام

پیپلز پارٹی خیبرپختونخوا، کے صدر کی گورنر خیبرپختونخوا سے ملاقات

تازہ ترین خبریں

اشتہار

تازہ ترین

حسان خان نیازی ایک روزہ راہداری ریمانڈ پر کوئٹہ پولیس کے حوالے

اسلام آباد/کوئٹہ(پی پی آئی) چیئرمین پاکستان تحریک انصاف عمران خان کے بھانجے اور فوکل پرسن حسان خان نیازی کو ایک روزہ راہداری ریمانڈ پر کوئٹہ پولیس کے حوالے کر دیا گیا۔جوڈیشل مجسٹریٹ مرید عباس نے حسان خان نیازی کو ایک روزہ راہداری ریمانڈ پر کوئٹہ پولیس کے حوالے کیا۔کوئٹہ پولیس نے حسان خان نیازی کو کوئٹہ کے جوڈیشل مجسٹریٹ کے سامنے پیش کرنے کے لیے راہداری ریمانڈ کی استدعا کی تھی جس کو منظور کرتے ہوئے عدالت نے ریمارکس دیئے کہ حسان نیازی کے ایک روزہ راہداری ریمانڈ کو منظور کیا جاتا ہے۔عدالت نے حکم دیا کہ حسان خان نیازی کو تفتیشی افسر متعلقہ عدالت میں 25 مارچ کو پیش کرے، بعدازاں کوئٹہ پولیس اسلام آباد کچہری سے حسان خان نیازی کو لے کر کوئٹہ روانہ ہو گئی۔یاد رہے کہ حسان خان نیازی کے راہداری ریمانڈ کے لیے کوئٹہ پولیس جمعہ کے روز اسلام آباد کچہری پہنچی تھی، 18مارچ کو عمران خان کے بھانجے اور فوکل پرسن کے خلاف تھانہ ائیرپورٹ کوئٹہ میں مقدمہ درج کیا گیا تھا۔