دہشت گرد بزدلانہ کارروائیوں سے شہر کا امن خراب کرنا چاہتے ہیں:چیئرمین ایم کیو ایم پاکستان

پاکستان کو موتیا بند کے بحران کا سامنا ،سرجریاں ناکافی ، 4 سال بعد سفید موتیا کے مریض 18 لاکھ سے بڑھ جائیں گے۔

نائب وزیراعظم اور بحرین کے وزیر خارجہ کا خطے کی تازہ ترین صورتحال پر تبادلہ خیال

اسلام آباد میں ‘ورلڈ مائیکرو، اسمال اینڈ میڈیم انٹرپرائزز ڈے 2026’ کی تقریب ، وزیراعظم کے معاون خصوصی شریک

خیرپور میں پلاٹ کی ملکیت پر گروہی تصادم، فائرنگ سے نوجوان ہلاک ، ورثا کا دھرنا

کراچی ماڑی پور روڈ پر سوزوکی اُلٹنے سے 6 افراد شدید زخمی ، علاج کے لیے سول اسپتال منتقل

تازہ ترین خبریں

اشتہار

تازہ ترین

پاکستان مقبوضہ کشمیر میں انسانی حقوق کی سنگین پامالیوں کیخلاف آواز اٹھاتا رہے گا: ترجمان دفتر خارجہ

اسلام آ باد/سری نگر(پی پی آئی)پاکستان نے بھارت کے زیر تسلط جموں و کشمیر میں جاری مظالم پر سخت تشویش کا اظہار کرتے ہوئے کہا ہے کہ پاکستان مقبوضہ علاقہ میں انسانی حقوق کی سنگین اور منظم پامالیوں کے خلاف اپنی آواز اٹھاتا رہے گا۔ دفتر خارجہ کی ترجمان ممتاز زہرا بلوچ نے جمعہ کو اپنی ہفتہ وار پریس کانفرنس میں کہا کہ ہم اقوام متحدہ کی سلامتی کونسل کی قراردادوں کے مطابق تنازعہ جموں و کشمیر کے منصفانہ اور پرامن حل کے لیے اپنے کشمیری بھائیوں اور بہنوں کی سیاسی، سفارتی اور اخلاقی حمایت جاری رکھیں گے۔انہوں نے کہا کہ گزشتہ ہفتے سرینگر میں بھارتی تحقیقاتی ادارے این آئی اے نے سینئر صحافی اور عرفان معراج اورانسانی حقوق کے علمبردار خرم پرویز کو گرفتار کیا۔ انہوں نے کہاکہ پاکستان کو عرفان معراج اور خرم پرویز سمیت درجنوں کشمیری صحافیوں اور انسانی حقوق کے محافظوں کی حفاظت اور خیریت کے بارے میں تشویش ہے جو بھارت کے زیر تسلط جموں و کشمیر اور بھارت کی جیلوں میں قید ہیں۔ ترجمان دفتر خارجہ نے بھارت پر زور دیا کہ وہ صحافیوں اور انسانی حقوق کے محافظوں کو دبانے اور مقبوضہ علاقے میں اظہار رائے اور پر امن اجتماع کی آزادی کے حق کو سلب کرنے کی پالیسی کو ختم کرے۔