دہشت گرد بزدلانہ کارروائیوں سے شہر کا امن خراب کرنا چاہتے ہیں:چیئرمین ایم کیو ایم پاکستان

پاکستان کو موتیا بند کے بحران کا سامنا ،سرجریاں ناکافی ، 4 سال بعد سفید موتیا کے مریض 18 لاکھ سے بڑھ جائیں گے۔

نائب وزیراعظم اور بحرین کے وزیر خارجہ کا خطے کی تازہ ترین صورتحال پر تبادلہ خیال

اسلام آباد میں ‘ورلڈ مائیکرو، اسمال اینڈ میڈیم انٹرپرائزز ڈے 2026’ کی تقریب ، وزیراعظم کے معاون خصوصی شریک

خیرپور میں پلاٹ کی ملکیت پر گروہی تصادم، فائرنگ سے نوجوان ہلاک ، ورثا کا دھرنا

کراچی ماڑی پور روڈ پر سوزوکی اُلٹنے سے 6 افراد شدید زخمی ، علاج کے لیے سول اسپتال منتقل

تازہ ترین خبریں

اشتہار

تازہ ترین

بلوچستان، گزشتہ 24 گھنٹوں میں بارش سے ایک اور خاتون جاں بحق، کھڑی فصلوں کو بھی نقصان

کو ئٹہ(پی پی آ ئی) بلوچستان میں گزشتہ چوبیس گھنٹوں کے دوران بارش سے کم از کم ایک خاتون جاں بحق ہو گئی ہیں جبکہ تین اضلاع میں کھڑی فصلوں کو نقصان پہنچا ہے۔بلوچستان میں قدرتی آفات سے نمٹنے کے ادارے کے ڈائریکٹر ریلیف عطا اللہ مینگل نے بتایا کہ خاتون کی موت ہرنائی کے علاقے میں بارش سے گھر کی چھت گرنے سے ہوئی۔انھوں نے بتایا کہ گزشتہ 24 گھنٹوں کے دوران بارش سے تین اضلاع میں سب سے زیادہ نقصان کھڑی فصلوں کو ہوا، جن میں سبی، کچھی اور آواران شامل ہیں۔ان کا کہنا تھا کہ دو تین روز قبل ہونے والی بارش اور اس کے نتیجے میں سیلابی ریلوں سے انسانی جانوں کا ضیاع زیادہ ہوا تھا۔انھوں نے بتایا کے ضلع آواران میں سیلابی ریلے میں گاڑی بہہ جانے سے آٹھ افراد جبکہ ڑوب میں دو افراد جاں بحق ہوئے تھے۔