سگ گزیدگی کے بڑھتے واقعات سنگین خطرہ ہیں:پاسبان

وزیراعظم سے مسلم لیگ (ن) کی خواتین ارکانِ پارلیمنٹ کی ملاقات

گورنرسندھ کی اسپیکرقومی اسمبلی ،جرمنی کی سفیر اور چیئرمین سینیٹ سے ملاقاتیں

کھورواہ میں جھگڑے کے دوران خاتون ہلاک ،، 2 مرکزی ملزمان گرفتار

نواز شریف کی زیر صدارت ن لیگ کا اعلیٰ سطحی اجلاس ، آزاد کشمیر کی صورت حال پر تفصیلی غور

اوکاڑہ ،لالا زار کالونی ویں کی ٹکر سے عمر رسیدہ خاتون جاں بحق ،بیٹا زخمی

تازہ ترین خبریں

اشتہار

تازہ ترین

پنجاب میں پہلی رمضان سپورٹس سیریز 7 اپریل سے شروع ہو گی

لاہور (پی پی آئی)مشیر کھیل پنجاب وہاب ریاض نے کہا ہے کہ پہلی رمضان سپورٹس سیریز 7 اپریل سے شروع ہورہی ہے جو 11 اپریل تک جاری رہے گی۔ پی پی آئی کے مطابق رمضان سپورٹس سیریز میں 6 کھیلوں کے مقابلے ہوں گے جن میں ہاکی، فٹ بال، کرکٹ ٹیپ بال،کبڈی، ٹیبل ٹینس اور بیڈمنٹن شامل ہیں جبکہ تمام مقابلے رات کو ہوں گے۔ رمضان سپورٹس سیریز کے انعقاد کا مقصد نوجوانوں کو صحت مند سرگرمیوں کے لئے پلیٹ فارم مہیا کرنا ہے، گراؤنڈ کھلاڑیوں سے آباد ہوں گے تو نیا ٹیلنٹ سامنے آئے گا،ا سپورٹس سیریز میں پنجاب کے تما م ڈویژنز سے 768 مرد و خواتین کھلاڑی اور 135 آفیشلز حصہ لیں گے، سیریز میں ہاکی ٹورنامنٹ 8 اے سائیڈ ہوگا، 20، 20 منٹ کے دو ہاف ہوں گے اگر کوئی کھلاڑی زخمی ہوگیا تو اس کی جگہ دوسرا کھلاڑی نہیں آئے گا۔، کبڈی کی فاتح ٹیم کو 10لاکھ اور رنر اپ کو 5لاکھ روپے کے نقد انعامات دیں گے۔ فٹ بال کی فاتح ٹیم کو 5 لاکھ روپے، رنر اپ کو 3 لاکھ اور تیسری پوزیشن لینے والی ٹیم کو 2لاکھ رو پے، کرکٹ ٹیپ بال کی فاتح ٹیم کو ایک لاکھ، رنر اپ کو 50 ہزار اور تیسری پوزیشن لینے والی ٹیم کو 25 ہزار روپے دیں گے۔