اسرائیل کو واشنگٹن اور تہران کے درمیان سفارتی عمل سبوتاژ کرنے کی اجازت نہیں دی جا سکتی، سردار مسعود

ایرانی مذاکرات کی کامیابی ایران اور ایرانی قوم کی فتح ہے،ہم خراج تحسین پیش کرتے ہیں:جماعت اسلامی پاکستان

امریکہ-ایران امن معاہدہ پاکستان کے لیے باعثِ فخر اور عالمی معیشت کے لیے ایک نہایت اہم اور خوش آئند لمحہ ہے: وفاقی وزیر خزانہ

پشاور میں 1.6ارب کی لاگت سے بننے والے انڈر پاس کا سنگ بنیاد

اسلام آباد میں غیر قانونی ہتھیار رکھنے اور دھوکہ دہی کے کیس میں مشتبہ افراد گرفتار

پاکستان اسٹاک ایکسچینج میں نئے ہفتے کے آغاز پر زبردست تیزی ، انڈیکس میں4639پوائنٹس کا اضافہ

تازہ ترین خبریں

اشتہار

تازہ ترین

بارہ دنوں میں 122 مقابلے، 106 کرمنلز گینگز کے خاتمہ کا دعویٰ 13 ڈاکو ہلاک ہوئے،95 زخمی ڈاکوؤں سمیت 442 ڈاکوگرفتار کئے گئے

کراچی (پی پی آئی)سندھ پولیس نے 12 دنوں میں صوبہ کے مختلف اضلاع میں 122 مقابلوں میں 106 کرمنلز گینگز کا خاتمہ کر دیا۔تفصیلات کے مطابق آئی جی سندھ کو 20 تا 31 مارچ پولیس کی جرائم کے خلاف کارکردگی رپورٹ پیش کی گئی ہے، جس میں دعویٰ کیاگیا ہے کہ اس دوران سندھ بھر کے مختلف تھانوں کی حدود میں 122 پولیس مقابلے ہوئے۔رپورٹ کے مطابق ان مقابلوں میں 13 ڈاکو ہلاک جب کہ 106 کرمنلز گینگز کا خاتمہ ہوا، پولیس مقابلوں میں زخمی ہونے والے 95 ڈاکوؤں کو گرفتار کیا گیا، جب کہ مجموعی طور پر 442 ڈاکو گرفتار ہوئے، ایک اشتہاری ڈکیت بھی گرفتار کیا گیا۔ساؤتھ زون میں 6 پولیس مقابلے ہوئے، جن میں 11 کرمنلز گینگز کا خاتمہ کیا گیا، 1 ڈکیت ہلاک، 26 گرفتار ہوئے، جن میں 7 زخمی حالت میں گرفتار کیے گئے تھے۔