شہر قائدکے نوجوانوں کی بزنس اسٹارٹ اپ میں حوصلہ افزائی کی جائے:پی ڈی پی

اسپیکر ایاز صادق نے صحافت کے تحفظ کے لیے نئی قانون سازی کا عہد کیا

چیئرمین سینیٹ نے صحافیوں کے تحفظ کو جمہوریت کی بنیاد قرار دیا

پاکستان، برطانیہ منظم مجرمانہ سرگرمیوں سے نمٹنے اور ابھرتے ہوئے بین الاقوامی خطرات سے نمٹنے کے لیے مشترکہ کوششوں کو بڑھانے پر متفق8

کوریا کے سفارت خانے نے ثقافتی تبادلے کو فروغ دینے کے لیے

پاکستان کے لاکھوں بچوں کے خون میں سیسے کی خطرناک سطح، ان کی نشوونما کے لیے خطرہ

تازہ ترین خبریں

اشتہار

تازہ ترین

خاندان کے ساتھ وقت گزارنا چاہتی ہوں اسلئے شوبز کو خیر باد کہا: ایمن خان

کراچی (پی پی آئی) ماضی میں شوبز کی سابق معروف اداکارہ ایمن خان نے انڈسٹری کو خیر باد کہنے کی وجہ بتا دی۔ایمن نے اپنی اداکاری کا آغاز 2013 میں ’ڈرامہ میری بیٹی‘ سے کیا اور اس کے بعد کئی سیریلز میں نظر آئیں۔پی پی آئی کے مطابق حال ہی میں اداکارہ نے نجی ٹی وی کے ایک پروگرام میں شرکت کی جہاں انہوں نے انکشاف کیا کہ کس طرح ان کی بیٹی امل منیب کی آمد نے زندگی کے بارے میں ان کا نقطہ نظر بدل دیا ہے۔پروگرام کے دوران شوبز انڈسٹری چھوڑنے کے حوالے سے پوچھے گئے سوال پر اداکارہ نے بتایا کہ اب ان کی ترجیحات مختلف ہیں کیونکہ جب وہ غیر شادی شدہ تھیں اور ان کی کوئی اولاد نہیں تھی تو وہ وقت کچھ اور تھا۔ایمن کا کہنا تھا کہ وہ اپنے خاندان کے ساتھ زیادہ وقت گزارنا چاہتی ہیں اور ان کا فیشن بزنس برانڈ پہلے ہی اتنا اچھا کر رہا ہے کہ انہیں اب اداکاری میں آنے کی ضرورت نہیں ہے۔ایک اور سوال کے جواب میں اداکارہ نے بتایا کہ والد کے انتقال کے بعد میں اپنی والدہ کے ساتھ کافی وقت گزارتی ہوں اور اکثر انہیں باہر لے کر بھی جاتی رہتی ہوں۔