شنگھائی تعاون تنظیم کی میٹنگ میں پاکستان اور ازبکستان نے اسٹریٹجک شراکت داری کو مضبوط کرنے کے عزم کا اظہار کیا

کراچی کینٹ اسٹیشن کے قریب پنجاب سے آنے والی ٹرین ہلاک ، نعش اسپتال منتقل

فنکشل لیگ کی سندھ میں تنظیم سازی 15 ستمبر تک وارڈ سطح تک مکمل کرنے کی ہدایت

شہداد کوٹ میں کارو کاری پر نوجوں لڑکا اور لڑکی قتل ، ملزم فرار

وزیر داخلہ کی زیرِ صدارت سندھ کابینہ کی ذیلی کمیٹی کا اجلاس منعقد ،زرعی آمدنی پر ٹیکس کے نفاذ کا جائزہ

میئر کراچی کے دورے ،بارش کے بعد کی صورتحال اور ترقیاتی منصوبوں کا جائزہ لیا

تازہ ترین خبریں

اشتہار

تازہ ترین

ایم کیو ایم پاکستان کی رفاعی زمینوں پر تجارتی سرگرمیوں کے قانونی تحفظ کی مذمت

کراچی،2 اپریل (پی پی آئی) متحدہ قومی موومنٹ پاکستان کی مرکزی کمیٹی نے حکومت سندھ کے تحت کام کرنے والے شہری ادارے سندھ بلڈنگ کنٹرول اتھارٹی کی جانب سے ترمیم شدہ بلڈنگ ریگولیشنز کی شدید مذمت کی ہے، جس کا مقصد شہر بھر میں رہائشی علاقوں میں غیر قانونی تجارتی اداروں کو قانونی تحفظ فراہم کرنا ہے۔مرکزی کمیٹی آج جاری کیے گئے ایک بیان میں کہا ہے کہ نے اس اقدام کو شدید تنقید کا نشانہ بناتے ہوئے کہا کہ ایس بی سی اے کی جانب سے کی گئی ترامیم کے ذریعے ایمینیٹی پلاٹ کی تعریف میں تبدیلی کی گئی ہے اور زمین کے استعمال کی ایک نئی اصطلاح شامل کی گئی ہے، جو رہائشی پلاٹوں پر غیر قانونی کاروباری اداروں کو قانونی تحفظ فراہم کرے گی۔ایم کیو ایم کا کہنا ہے کہ ان ترامیم سے مالی و تجارتی فوائد کے لیے رہائشی علاقوں کا غلط استعمال ہوگا اور بلڈر مافیا کو فائدہ پہنچے گا، جس سے کرپشن کے نئے راستے کھلیں گے۔ اس طرح پہلے سے خراب شہر کا بنیادی ڈھانچہ مزید تباہی کے دہانے پر پہنچ جائے گا۔مرکزی کمیٹی نے مزید کہا کہ رہائشی علاقوں میں دکانوں، اسکولوں، اور کلینکس جیسی تجارتی سرگرمیوں کے بڑھنے سے مسائل میں اضافہ ہوگا۔ ایم کیو ایم نے اعلان کیا کہ وہ سندھ اسمبلی میں بھرپور احتجاج کریں گے اور سندھ ہائی کورٹ کا دروازہ بھی کھٹکھٹائے گی۔ ایم کیو ایم پاکستان نے پیپلز پارٹی پر شہریوں کے حقوق غضب کرنے کا الزام عائد کرتے ہوئے عزم ظاہر کیا کہ وہ جمہوری و قانونی طریقے سے اس کرپشن کی راہ میں رکاوٹ بنے گی۔