استنبول (پی پی آئی)جماعت اسلامی آزاد کشمیرکے سابق امیر عبدالرشید ترابی نے جو آجکل ترکیہ کے دورے پر ہیں کہا ہے کہ وقت آگیا ہے کہ عالم اسلام کشمیری بھائیوں کے دکھ درد کو محسوس کرے اور انسانی حقوق کے ادارے بشمول ایمنسٹی و اقوام متحدہ مقبوضہ کشمیر میں بدترین ظلم وستم کا نوٹس لیں کیونکہ مقبوضہ کشمیر کو عالمی فلاحی اداروں کیلئے نوگو ایریابنادیا گیا، کشمیریوں کو حقوق دلانے کیلئے مہم شروع کی جائے۔پی پی آئی کے مطابق عبدالرشید ترابی نے کہا افسوسناک بات یہ بھی ہے کہ مقبوضہ کشمیر کو ریلیف فراہم کرنے والے بین الاقوامی اداروں کے لئے نوگو ایریابنادیا گیا ہے۔ انھوں نے مقبوضہ کشمیر میں بھارتی ریاستی دہشت گردی کو المیہ قرار دیتے ہوئے اسے عالمی اداروں کی بے حسی قراردیا اور تر کیہ کی فلاحی تنظیموں کے ساتھ ملکر اس انسانی المیہ کے ازالہ کے لئے بین الاقوامی اداروں کو متحر ک کرنے کے عزم کا اظہار کیا۔