گوادر (پی پی آئی) گوادر میں 4300 ایکڑ رقبے پر تعمیر ہونے والا 246 ملین ڈالر کا جدید ترین اور سب سے بڑا نیو گوادر انٹرنیشنل ایئرپورٹ ستمبر2023 تک پروازوں کیلئے کھول دیا جائے گا۔ ہوائی اڈہ کے مسافر ٹرمینل کی عمارت جون2023 تک مکمل ہو جائے گی نیز ہوائی ٹریفک کنٹرول سے متعلق کام مارچ 2023 تک مکمل ہونے کی توقع ہے جبکہ ہوائی اڈے کی مجموعی تعمیر ستمبر2023 سے پہلے مکمل کر لی جائے گی۔