سری نگر(پی پی آئی) مقبوضہ جموں و کشمیر میں حکام نے تسلیم کیا کہ سنہری زعفران کی فی ہیکٹر پیداوار آخری فصل کے دوران بڑھی ہے۔ ترجمان نے کہا کہ ماضی میں یہ پیداوارجو محض 1.88 کلوگرام فی ہیکٹر تھی، اببڑھ کر4.5 کلوگرام فی ہیکٹر سے زیادہ ہوچکی ہے۔ جس سے کاشتکاروں میں خوشی کی لہر دوڑ گئی ہے محکمہ زراعت کے ڈائریکٹر اقبال چودھری نے کہا کہ حتمی ہدف آنے والے سال میں زعفران کی پیداوار کو 25 تا 27 ٹن تک لے جانا ہے۔ یاد رہے کہ کٹائی کے گزشتہ سیزن میں زعفران کی پیداوار 18 ٹن کے قریب پہنچ گئی تھی اور 2021 میں یہ تقریباً 16 تا 18 ٹن تک پہنچ گئی تھی۔ زعفران گروورز ایسوسی ایشن کے صدر عبدالمجید وانی نے کہا کہ قومی زعفران مشن کے نتائج اب اپنے نتائج دکھا رہے ہیں۔ پچھلے سیزن میں ہم نے بمپر فصل حاصل کی تھی جس کی وجہ سے کاشتکاروں نے اچھا پیسہ کمایا تھا۔