نائب وزیر اعظم اسحاق ڈار نے بحرینی وزیر خارجہ سے ٹیلیفونک گفتگو کی، علاقائی استحکام پر تبادلہ خیال

کراچی پورٹ ٹرسٹ نے کارگو ہینڈلنگ کا نیا ریکارڈ قائم کیا

پنجاب بھر میں بشمول لاہور گرجا گھروں میں سیکیورٹی سخت کر دی گئی

ماری پور روڈ پر پولیس مقابلہ، 2 ڈاکو ہلاک

سی ڈی اے نے اسلام آباد ویمن چیمبر آف کامرس کے لئے نیا اقداماتی منصوبہ پیش کیا

پی سی ایم ای اے کا بین الاقوامی ہینڈلوم قالین نمائش کے لئے فنڈنگ ​​میں تاخیر پر اظہار تشویش

تازہ ترین خبریں

اشتہار

تازہ ترین

کوہاٹ اور چارسدہ میں آٹے کی تقسیم کے دوران بھگدڑ سے ایک شخص جاں بحق، متعدد زخمی

کوہاٹ/چارسدہ (پی پی آئی)خیبرپختونخوا کے اضلاع چارسدہ اور کوہاٹ میں مفت آٹے کی تقسیم کے دوران بھگدڑ مچنے سے ایک شخص جاں بحق اور دیگر 7 زخمی ہو گئے۔خیبرپختونخوا صوبے میں آٹے کی تقسیم جاری ہے، پی پی آئی کے مطابق نگران حکومت نے اعلان کیا تھا کہ رمضان کے مہینے میں 19 ارب 77 کروڑ روپے سے 57 لاکھ مستحق خاندانوں کو مفت آٹا فراہم کیا جائے گا۔چارسدہ کے مرکزی بازار میں سیکڑوں افراد مفت آٹا لینے کے لیے موجود تھے جہاں بھگدڑ مچنے سے شیر افضل جاں بحق اور جمال، شیر عالم اور ایک خاتون زخمی ہو گئیں، عینی شاہدین کے مطابق یہ واقعہ زمین پر کچھ لوگوں کے گرنے کے بعد پیش آیا، بعدازاں مجمع نے مظاہرہ کیا۔ڈپٹی کمشنر عدنان فرید نے بتایا کہ انہوں نے واقعے کی تحقیقات کا حکم دے دیا ہے۔انہوں نے کہا کہ مستقبل میں آٹا ولیج کونسل کی سطح پر تقسیم کیا جائے گا۔اس طرح کوہاٹ میں مفت آٹے کی تقسیم کے دوران بھگدڑ مچنے سے 4افراد زخمی ہو گئے