بنگلادیش اے ٹیم دورہ پاکستان پر اسلام آباد پہنچ گئی

اسلام آباد(پی پی آئی)بنگلادیش اے ٹیم دورہ پاکستان پر اسلام آباد پہنچ گئی، ٹیم ڈھاکہ سے براستہ دوحا پاکستان پہنچی۔بنگلادیش اے ٹیم پاکستان شاہینز کے خلاف دو چار روزہ اور تین ون ڈے میچوں کی سیریز کھیلے گی۔ ریڈ بال اور وائٹ بال سیریز تیرہ اگست سے تیس اگست تک اسلام آباد کلب میں کھیلی جائے گی۔واضح رہے کہ اس سے قبل بنگلہ دیش اے کرکٹ ٹیم کا دورہ پاکستان 48 گھنٹے کیلئے ملتوی ہوگیا تھا۔ پی سی بی نے بتایا تھا کہ دورے کا التوا بنگلہ دیش کے حالات کے باعث ہوا۔ بنگلہ دیشی بورڈ کے ساتھ باہمی اعتماد سے کام کر رہے ہیں۔

Leave a Reply

Your email address will not be published. Required fields are marked *

Next Post

سوات، مینگورہ اور گردونواح میں 4.3 شدت کا زلزلہ

Sat Aug 10 , 2024
سوات، مینگورہ(پی پی آئی)خیبرپختونخوا کے اضلاع سوات، مینگورہ اور گردونواح میں 4.3 شدت کے زلزلے کے جھٹکے محسوس کئے گئے ہیں۔زلزلہ پیما پرکز کے مطابق زلزلے کی زیر زمین گہرائی 200 کلومیٹر تھی، جبکہ مرکز افغانستان تاجکستان بارڈر تھا۔خیال رہے کہ برصغیر میں زلزلوں کا آنا معمول بن چکا ہے، ماہرین کا کہنا ہے کہ اگر یہ زلزلے اسی تواتر […]