برلن (پی پی آئی)جرمنی میں تعینات پاکستانی سفیر ڈاکٹر محمد فیصل نے کہا ہے کہ جرمنی کے مختلف شعبوں میں پاکستانی ہنرمندوں کی طلب میں اضافہ ہورہا ہے۔ان خیالات کا اظہار انہوں نے برلن میں قائم سفارت خانہ میں جرمن کمپنی بزنس کورل کے ایم ڈی سید محسن رضا سے ملاقات میں گفتگو کرتے ہوئے کیا،پی پی آئی کے مطابق ملاقات میں پاکستان اور جرمنی کے مابین ہنرمند افراد کی نقل و حرکت سے متعلق معاملات پر تبادلہ خیال کیا گیا۔ڈاکٹر محمد فیصل کا کہنا تھا کہ طب اور سماجی خدمات کے شعبوں میں پاکستانی ہنرمندوں کی مانگ میں اضافہ ہورہا ہے، ہم پاکستان اور جرمنی کے دوطرفہ تعلقات کو بڑھانے کے لیے اس طرز کے اہم اقدامات کو عملی جامہ پہنانے کی کاوشیں جاری رکھیں گے۔