کراچی (پی پی آئی) ایف بی آر کے تمام فیلڈ دفاتر ٹیکس و ڈیوٹی جمع کر نے کیلئے 30مارچ کو شام 6بجے اور31مارچ کو رات 8بجے تک کھلے رہینگے، ایف بی آر ہیڈکوارٹر کی جانب سے لارج ٹیکس پیئر دفاتر، میڈیم ٹیکس پیئر دفاتر، کارپوریٹ ٹیکس دفاتراور ریجنل ٹیکس دفاتر کے چیف کمشنر ان لینڈ ریونیو کو ہدایت کی گئی ہیکہ 30مارچ جمعرات کو دفاتر شام 6بجے تک اور 31مارچ جمعہ کے روز شام 8بجے تک کھلے رکھے جائیں اور ٹیکس دہندگان کو ٹیکس اور ڈیوٹی جمع کرنے میں سہولیات فراہم کی جائیں،پی پی آئی کے مطابق یہ بھی ہدایت کی گئی ہیکہ اسٹیٹ بنک اور نیشنل بنک کی مجاز برانچوں کے ساتھ رابطے میں رہیں تاکہ ٹیکس فوری طور پر اکاؤنٹس میں منتقل ہو سکے اور مارچ کے مہینے کے ٹیکس ریونیو کے اعداد وشمار میں بھی ظاہر ہو۔