ایبٹ آباد میں حاشر تاج تشدد کیس کا مرکزی ملزم گرفتار

سندھ میں نئی کنوؤں سے گیس کی پیداوار کا آغاز

کراچی پاپوش میں تشدد زدہ لاش دریافت

اوپن مارکیٹ میں ڈالر مستحکم، یورو میں کمی جبکہ برطانوی پاؤنڈ معمولی مہنگا

تلہار کے نواح میں مہنگائی سے پریشان محنت کش نےخود کشی کرلی

ٹھٹھہ بائی پاس کے قریب کار کی ٹکر سے راہگیر خاتون سمیت 2 افراد جاں بحق ایک زخمی

تازہ ترین خبریں

اشتہار

تازہ ترین

پنجاب پولیس کا رات گئے پی ٹی آئی رہنما عثمان ڈار کے گھر پر چھاپہ

سیالکوٹ(پی پی آئی) پنجاب پولیس نے رات گئے سیالکوٹ میں پاکستان تحریک انصاف(پی ٹی آئی) کے رہنما عثمان ڈار کے گھر پر چھاپہ مارا، چھاپے کے وقت عثمان ڈار گھر پر موجود نہیں تھے۔پنجاب پولیس کی جانب سے رہائشگاہ پر چھاپے پر عثمان ڈار نے برہمی کا اظہار کرتے ہوئے کہا کہ میری غیر موجودگی میں میرے گھر پر دھاوا بولا گیا، چھاپہ ایسے مارا گیا جیسے کسی دہشت گرد کو گرفتار کرنا ہو۔عثمان دار نے کہا کہ چھاپے کے وقت گھر میں صرف خواتین موجود تھیں، چھاپہ مار کارروائی مینار پاکستان کا جلسہ ناکام کروانے کے لیے کی جا رہی ہے۔
دوسری جانب ملتان میں پی ٹی آئی رہنما جاوید انصاری کے بیٹے سمیت 26 کارکنان کو گرفتار کر لیا گیا، لودھراں اور بھکر سے بھی متعدد کارکنوں کو حراست میں لیا گیا ہے۔