ایبٹ آباد میں حاشر تاج تشدد کیس کا مرکزی ملزم گرفتار

سندھ میں نئی کنوؤں سے گیس کی پیداوار کا آغاز

کراچی پاپوش میں تشدد زدہ لاش دریافت

اوپن مارکیٹ میں ڈالر مستحکم، یورو میں کمی جبکہ برطانوی پاؤنڈ معمولی مہنگا

تلہار کے نواح میں مہنگائی سے پریشان محنت کش نےخود کشی کرلی

ٹھٹھہ بائی پاس کے قریب کار کی ٹکر سے راہگیر خاتون سمیت 2 افراد جاں بحق ایک زخمی

تازہ ترین خبریں

اشتہار

تازہ ترین

عمران خان کے فوکل پرسن حسان نیازی کی ضمانت منظور

کوئٹہ(پی پی آ ئی) عدالت نے عمران خان کے فوکل پرسن اور ان کے بھانجے حسان نیازی کی ضمانت منظور کر لی۔کوئٹہ میں حسان نیازی کو جوڈیشل مجسٹریٹ 3 کی عدالت میں پیش کیا گیا، ان کے ہمراہ وکلاکی بڑی تعداد موجود تھی، دوران سماعت عدالت عمران خان کے فوکل پرسن حسان نیازی کی ایک لاکھ روپے کے مچلکوں کے عوض ضمانت منظور کر لی۔یاد رہے کہ عمران خان کے بھانجے حسان نیازی ایک روزہ راہداری ریمانڈ پر کوئٹہ پولیس کے ہمراہ کوئٹہ پہنچے تھے۔کوئٹہ میں گزشتہ دنوں احتجاج کے دوران پی ٹی آئی کے گرفتار کارکنوں نے دوران تفتیش حسان نیازی کانام لیا تھا۔