ایبٹ آباد میں حاشر تاج تشدد کیس کا مرکزی ملزم گرفتار

سندھ میں نئی کنوؤں سے گیس کی پیداوار کا آغاز

کراچی پاپوش میں تشدد زدہ لاش دریافت

اوپن مارکیٹ میں ڈالر مستحکم، یورو میں کمی جبکہ برطانوی پاؤنڈ معمولی مہنگا

تلہار کے نواح میں مہنگائی سے پریشان محنت کش نےخود کشی کرلی

ٹھٹھہ بائی پاس کے قریب کار کی ٹکر سے راہگیر خاتون سمیت 2 افراد جاں بحق ایک زخمی

تازہ ترین خبریں

اشتہار

تازہ ترین

توڑ پھوڑ کیس،پی ٹی آئی رہنما فیاض الحسن چوہان کی ضمانت منظو پی ٹی آئی کے 500 سے زائد کارکنوں کو گرفتار کیا جاچکا ہے: فیاض الحسن چوہان

را ولپنڈی(پی پی آ ئی)جوڈیشل کمپلیکس میں توڑ پھوڑ کے کیس میں پی ٹی آئی رہنما فیاض الحسن چوہان کی ضمانت منظور کر لی گئی۔پاکستان تحریک انصاف کے چیئرمین عمران خان کی پیشی کے موقع پر جوڈیشل کمپلیکس اسلام آباد میں توڑ پھوڑ کے کیس میں پی ٹی آئی رہنما فیاض الحسن چوہان اپنے وکیل کے ہمراہ عدالت میں پیش ہوئے۔ایڈیشنل سیشن جج راولپنڈی نے فیاض الحسن چوہان کی ضمانت منظور کی۔میڈیا ذرائع کے مطابق راولپنڈی میں میڈیا سے گفتگو کرتے ہوئے فیاض الحسن چوہان نے کہا کہ پی ٹی آئی کے 500 کے قریب کارکن گرفتار ہیں، کارکنوں اور رہنماؤں کے گھروں پر چھاپے مارے جارہے ہیں، ان کارروائیوں سے عمران خان کو مزید شہرت مل رہی ہے۔پی ٹی آئی رہنما نے مزید کہا کہ نگراں حکومت نے مینار پاکستان گراؤنڈ میں پانی چھوڑ دیا، الیکشن کمیشن کو انتخابات کی تاریخ دینے کا کوئی اختیار نہیں، الیکشن کمیشن سمیت سب پر آرٹیکل 6 لگتا ہے، الیکشن میں کسی صورت تاخیر نہیں ہوسکتی۔ان کا کہنا تھا کہ کیا 8 اکتوبر تک مہنگائی ختم ہوجائے گی، پی ڈی ایم انتخابات میں پی ٹی آئی کا مقابلہ نہیں کرسکتی۔