اسرائیل کو واشنگٹن اور تہران کے درمیان سفارتی عمل سبوتاژ کرنے کی اجازت نہیں دی جا سکتی، سردار مسعود

ایرانی مذاکرات کی کامیابی ایران اور ایرانی قوم کی فتح ہے،ہم خراج تحسین پیش کرتے ہیں:جماعت اسلامی پاکستان

امریکہ-ایران امن معاہدہ پاکستان کے لیے باعثِ فخر اور عالمی معیشت کے لیے ایک نہایت اہم اور خوش آئند لمحہ ہے: وفاقی وزیر خزانہ

پشاور میں 1.6ارب کی لاگت سے بننے والے انڈر پاس کا سنگ بنیاد

اسلام آباد میں غیر قانونی ہتھیار رکھنے اور دھوکہ دہی کے کیس میں مشتبہ افراد گرفتار

پاکستان اسٹاک ایکسچینج میں نئے ہفتے کے آغاز پر زبردست تیزی ، انڈیکس میں4639پوائنٹس کا اضافہ

تازہ ترین خبریں

اشتہار

تازہ ترین

بھارت انسانی حقوق کے کشمیری محافظوں کیخلاف کریک ڈاون ختم کرے: میری لالر

جنیوا(پی پی آ ئی)اقوام متحدہ کی ایک خصوصی نمائندہ نے بھارت پر زور دیا کہ وہ انسانی حقوق کے کشمیری محافظوں کے خلاف اپنا کریک ڈاؤن فوری طور پر ختم کرے۔کشمیر میڈیا کے مطابق اقوام متحدہ کی ایک خصوصی نمائندہ میری لالرکا یہ بیان انسانی حقوق کے معروف کشمیری محافظ خرم پرویز کو ایک بے بنیاد مقدمے میں دس روز کیلئے بدنام زمانہ بھارتی تحقیقاتی ادارے نیشنل انویسٹی گیشن ایجسنی (این آئی اے) کی تحویل دینے کے بعد سامنے آیا ہے۔خرم پرویز نومبر 2021 میں گرفتاری کے بعد سے نئی دلی کی بدنام زمانہ تہاڑ جیل میں ہیں۔انسانی حقوق کے محافظوں کی صورتحال سے متعلق اقوام متحدہ کی خصوصی نمائندہ میری لالر نے کہا کہ بھارتی حکام نے کشمیری سول سوسائٹی پر طویل عرصے سے جاری جبر کو تیز کر دیا ہے۔انہوں نے کہا کہ بھارت کو اپنی انسانی حقوق کی ذمہ داریوں کا احترام کرنا چاہیے،میری لالرنے انسانی حقوق کے کشمیری محافظوں کی رہائی اور ان کے خلاف تحقیقات بند کرنے کا مطالبہ کیا۔ انسانی حقوق کے محافظوں کی گرفتاری قطعی طور پر بلا جواز ہے اور اس طرح کی کارروائیاں بند ہو جانی چاہئیں۔