سگ گزیدگی کے بڑھتے واقعات سنگین خطرہ ہیں:پاسبان

وزیراعظم سے مسلم لیگ (ن) کی خواتین ارکانِ پارلیمنٹ کی ملاقات

گورنرسندھ کی اسپیکرقومی اسمبلی ،جرمنی کی سفیر اور چیئرمین سینیٹ سے ملاقاتیں

کھورواہ میں جھگڑے کے دوران خاتون ہلاک ،، 2 مرکزی ملزمان گرفتار

نواز شریف کی زیر صدارت ن لیگ کا اعلیٰ سطحی اجلاس ، آزاد کشمیر کی صورت حال پر تفصیلی غور

اوکاڑہ ،لالا زار کالونی ویں کی ٹکر سے عمر رسیدہ خاتون جاں بحق ،بیٹا زخمی

تازہ ترین خبریں

اشتہار

تازہ ترین

وفاقی حکومت نے گلگت بلتستان پولیس پر صوبے سے باہر جانے پر پابندی لگا دی

اسلام آباد /گلگت(پی پی آئی) وفاقی حکومت نے گلگت بلتستان پولیس پر صوبے سے باہر جانے پر پابندی لگا دی۔میڈیا ذرا ئع کے مطابق وفاقی وزارت داخلہ نے گلگت بلتستان کے گورنر اور وزیراعلی کی سکیورٹی سے متعلق اہم فیصلہ کرتے ہوئے مقامی پولیس کے صوبے سے باہر جانے پر پابندی لگا دی، اب ان شخصیات کو صوبے سے باہر دورے پر متعلقہ صوبہ سکیورٹی فراہم کرے گا۔ وفاقی وزارت داخلہ نے چاروں صوبوں، آزاد کشمیر کے چیف سیکرٹریز اور آئی جیز کو مراسلہ جاری کر دیا ہے۔واضح رہے کہ گلگت بلتستان کی پولیس نے لاہور میں چیئرمین تحریک انصاف عمران خان کو زمان پارک میں سکیورٹی فراہم کی تھی جس پر شہباز شریف حکومت نے مذکورہ فیصلہ کیا ہے۔