ویمنز کرکٹ : بنگلہ دیش کی ٹیم نے پاکستانی خواتین ٹیم کو 43رنز سے شکست دی

بلاوایو: پہلے ویمنز ون ڈے انٹرنیشنل میں بنگلہ دیش نے پاکستان کو43 رنزسے شکست دے دی۔153رنز کاتعا قب کر تے ہوئے پا کستانی خواتین ٹیم 109رنز بنا سکی ۔پاک بنگلہ دیش ویمنزکرکٹ ٹیموں کے درمیان دوون ڈے میچوں پرمشتمل سیریزکا پہلامیچ شیخ کمال انٹرنیشنل اسٹیڈیم میں ہوا۔پاکستانی کپتان ثنامیرنے ٹاس جیت کربنگلہ دیش کو بیٹنگ کی دعوت دی۔ میزبان ٹیم پچاسویں اوورمیں ایک سو باون رنزبنا کرآوٹ ہوگئی ، بنگلہ دیش کی جانب سےرومانہ احمدنے سب سے زیادہ44رنز بنائے۔ پاکستان کی طرف سے کانیتا جلیل نے تین جبکہ نداڈاردووکٹیں حاصل کیں۔ جواب میں قومی ٹیم 45 ویں اوورمیں صرف 109رنزپرآوٹ ہوگئی۔ پاکستان کی جانب سے سماویہ اقبال نے سب سے زیادہ 40رنزبنائے۔فاتح ٹیم کی جانب سےلتاموندل نے چاراورجہاں آراعالم نے تین وکٹیں حاصل کیں۔ سیریزکادوسرااورآخری ون ڈے آج کھیلاجائے گا۔

Next Post

زمبا بوے کرکٹر زاور بورڑ کے معاملا ت طے ، ٹیم کی بنگلہ دیش روانگی

Wed Mar 5 , 2014
بلاوایو: کرکٹ بورڑ کے ساتھ معاملات طے پانے کے بعد زمبابوے کرکٹ ٹیم ٹی ٹوئینٹی ورلڈ کپ میں شر کت کے لیے بنگلہ دیش روانہ ہوگئی۔ زمبا بوے پروفیشنل کرکٹر ایسو سی ایشن اور بورڑ کے درمیان کھلا ڑیوں کے معاوضے کا تنا زعہ حل ہو نے کے بعد کھلاڑی ورلڈ کپ میں شرکت کے لیے بنگلہ دیش روانہ ہو […]