ادیب، دانشور اور صحافی عافیہ کی رہائی کیلیے کردار ادا کریں:گلوبل عافیہ موومنٹ

پاکستانی خواتین کو باعزت روزگار اور تحفظ فراہم کیا جائے:پاسبان

بلدیاتی نظام میں ترامیم لا کر ے بلدیاتی نظام کو مفلوج کیا گیا: مئیر تحصیل ایبٹ آباد

نوشہرو فیروز میں گھریلو ناچاقی پر خاتون نے بچے سمیت دریا سندھ میں چھلانگ لگا کر خودکشی کرلی

عزاداروں کو بہتر سہولیات کی فراہمی کے سلسلے میں میئر مئیر میر پور خاص کے دورے

غیر ملکی کرنسی کی شرحوں میں معمولی کمی ، ڈالر انٹربینک ریٹ 278.42 روپے پر بند

تازہ ترین خبریں

اشتہار

تازہ ترین

عمران نیازی کی سیاست ریاست کیخلاف ہے: پی ڈی ایم ان کی سیاست اور ریاست اکٹھے نہیں چل سکتے: حا فظ حمداللہ

اسلام آ باد(پی پی آ ئی) پی ڈی ایم کے ترجمان حا فظ حمداللہ نے کہا ہے کہ عمران نیازی کی سیاست ریاست کے خلاف ہے ان کی سیاست اور ریاست اکٹھے نہیں چل سکتے۔ سماجی را بطے کی ویب سائٹ ٹو ئٹر پر اپنے بیان میں جے یو آ ئی رہنما حا فظ حمداللہ نے کہا ہے کہ پی ٹی آئی زمان پارک سے واشنگٹن تک ریاستی ادارے اور ان کے سربراہ کیخلاف مبینہ طور پر مورچہ زن ہے،سوشل میڈیا کے ذریعے زہریلی مہم چلائی جارہی ہے۔ حا فظ حمداللہ نے عمران خا ن مخاطب کرتے ہو ئے کہا کہ تم نے زمان پارک میں جو سیاسی دکان کھول رکھا ہے جلدبند ہونیوالی ہے،تم نے اس شخص کوپارٹی صدربنایا جن کی سیاست جرنیلوں کی مرہون منت ہے،ایک طرف جرنیلوں پر تنقید دوسری طرف ان کے بیٹوں اور پوتوں کو گود لیاہواہے۔انہوں نے کہا کہتم کسی کیلئے ریڈلائن ہوسکتاہے قوم کی ریڈلائن ریاست ہے۔ تم نے میرجعفر اور میر صادق کس کو کہا تم حاجی اور حافظ کے الفاظ سے کس کا مذاق اڑا رہے ہو؟۔