انتخابات وقت پر نہیں ہوں گے ملک میں ایمرجنسی بھی لگ سکتی ہے، منظور وسان کی نئی پیش گوئیاں

کراچی (پی پی آئی) پاکستان پیپلز پارٹی کے سینئر رہنما منظور وسان نے نئی پیش گوئیاں کرتے ہوئے کہا ہے کہ ملک میں کچھ وقت کیلئے نیوٹرل حکومت آ سکتی ہے، ایمرجنسی بھی لگ سکتی ہے، الیکشن وقت پر نہیں ہوں گے۔ میڈیا ذرا ئع کے مطابق پی پی رہنما منظور وسان نے کہا ہے کہ ملک میں اس سال بڑے فیصلے ہونے والے ہیں، بڑی تبدیلیاں آئیں گی۔ ملک میں ایمرجنسی بھی لگ سکتی ہے۔ نگران سیٹ اپ یا کچھ وقت کیلئے نیوٹرل حکومت بھی آ سکتی ہے۔انہوں نے کہاکہ پیپلزپارٹی چاہتی ہے الیکشن ہوں مگر حالات بتا رہے ہیں الیکشن وقت پر نہیں ہوں گے۔

Next Post

عمران نیازی کی سیاست ریاست کیخلاف ہے: پی ڈی ایم ان کی سیاست اور ریاست اکٹھے نہیں چل سکتے: حا فظ حمداللہ

Sat Mar 25 , 2023
اسلام آ باد(پی پی آ ئی) پی ڈی ایم کے ترجمان حا فظ حمداللہ نے کہا ہے کہ عمران نیازی کی سیاست ریاست کے خلاف ہے ان کی سیاست اور ریاست اکٹھے نہیں چل سکتے۔ سماجی را بطے کی ویب سائٹ ٹو ئٹر پر اپنے بیان میں جے یو آ […]