ادیب، دانشور اور صحافی عافیہ کی رہائی کیلیے کردار ادا کریں:گلوبل عافیہ موومنٹ

پاکستانی خواتین کو باعزت روزگار اور تحفظ فراہم کیا جائے:پاسبان

بلدیاتی نظام میں ترامیم لا کر ے بلدیاتی نظام کو مفلوج کیا گیا: مئیر تحصیل ایبٹ آباد

نوشہرو فیروز میں گھریلو ناچاقی پر خاتون نے بچے سمیت دریا سندھ میں چھلانگ لگا کر خودکشی کرلی

عزاداروں کو بہتر سہولیات کی فراہمی کے سلسلے میں میئر مئیر میر پور خاص کے دورے

غیر ملکی کرنسی کی شرحوں میں معمولی کمی ، ڈالر انٹربینک ریٹ 278.42 روپے پر بند

تازہ ترین خبریں

اشتہار

تازہ ترین

مفت آٹے کی فراہمی میں کوتاہی برداشت نہیں کی جائے گی: وزیراعظم

سرگودھا(پی پی آ ئی) وزیراعظم شہبازشریف نے کہا ہے کہ آٹے کی مفت تقسیم میں کسی قسم کی کوتاہی برداشت نہیں کی جائے گی، ملکی تاریخ میں پہلی بار رمضان میں آٹامفت تقسیم کیا جارہاہے۔وزیرِ اعظم شہباز شریف نے سرگودھا میں آٹا مرکز کا اچانک دورہ کیا ہے جہاں انہوں نے آٹے کی مفت فراہمی کے انتظامات کا جائزہ لیا اور شہریوں سے براہ راست ان کی شکایات بھی سنیں، مستحقین میں آٹا تقسیم کیا، آٹا سینٹرز کی تعداد میں اضافے کا حکم بھی دیدیا۔اس موقع پروزیراعظم شہبازشریف نے کہا کہ عوام کی خدمت میرا مشن ہے، آٹے کی فراہمی کو خود چیک کررہاہوں، وزیراعلی پنجاب اور ان کی ٹیم اچھا کام کررہے ہیں، یہ خدمت نہیں عبادت ہے۔وزیراعظم نے مزید کہا کہ عوام کی دعاؤں سے ملک مشکلات سے نکل کر آگے بڑھے گا، مہنگائی پر قابو پانے کیلئے اقدامات کررہے ہیں، ملکی تاریخ میں پہلی بار رمضان میں عوام کو آٹامفت فراہم کیا جارہاہے، ہر گھر انے کو 10 کلو کے تین بیگ دیے جارہے ہیں۔وزیراعظم نے ہدایت کی کہ قطاریں ختم کرکے عوام کو وافر مقدار میں آٹا فراہم کیا جائے۔دورہ کے دوران وفاقی وزیر مریم اورنگزیب بھی وزیراعظم کے ہمراہ تھیں۔