فیفا ورلڈ کپ : امریکی ٹیم پریکٹس کیلئے برازیل پہنچ گئی

ساﺅپالو: امریکی فٹ بال ٹیم برازیل میں شیڈول ورلڈ کپ 2014کی تیاریوں میں مصروف ہوگئی ۔امریکن ٹیم کے26ارکان ساﺅپولو فٹبال کلب کے گراﺅنڈ میں پریکٹس کررہے ہیں۔ امریکی ٹیم رواں سال جون جولائی میں ہونیوالے عالمی کپ سے قبل برازیل کے موسم سے ہم آہنگ ہونے کیلئے دوہفتے کیٹریننگ ٹورپرموجود ہے۔ ٹیم ممبر ایڈی جونسن کا کہنا ہے ان کی ٹیم کوفراہم کی گئی سہولیات شاندارہیں۔ ٹریننگ پچزسے لیکرجاکوزی اورلنچ تمام انتظامات بہت اچھے ہیں۔ امریکی ٹیم نے گزشتہ ہفتے ساﺅپالوکلب کیخلاف پریکٹس میچ بھی کھیلا جس میں اسے دوایک سے شکست ہوئی۔ امریکی ٹیم آئندہ ہفتے وطن روانہ ہوجائیگی جہاں وہ یکم فروری کوجنوبی کوریا کیخلاف دوستانہ میچ کھیلے گی۔

Next Post

کسٹم کرکٹ اکیڈمی کے زیر اہتمام فاسٹ بولنگ کا تربیتی کیمپ جاری

Tue Jan 21 , 2014
کراچی: کسٹم کرکٹ اکیڈمی کے ہیڈ کوچ جلال الدین کی نگرانی میں جاری فاسٹ بولنگ کیمپ میں شہر بھر سے15نوجوان کرکٹر حصہ لے رہے ہیں۔ کیمپ میں موجود کھلاڑیوں کی عمر13 سے 21سال کے درمیان ہے۔ کیمپ کے دوران کھلاڑیوں کو لائن اور لینتھ کے علاوہ ان سوئنگ اورآﺅٹ سوئنگ […]