کسٹم کرکٹ اکیڈمی کے زیر اہتمام فاسٹ بولنگ کا تربیتی کیمپ جاری

کراچی: کسٹم کرکٹ اکیڈمی کے ہیڈ کوچ جلال الدین کی نگرانی میں جاری فاسٹ بولنگ کیمپ میں شہر بھر سے15نوجوان کرکٹر حصہ لے رہے ہیں۔ کیمپ میں موجود کھلاڑیوں کی عمر13 سے 21سال کے درمیان ہے۔ کیمپ کے دوران کھلاڑیوں کو لائن اور لینتھ کے علاوہ ان سوئنگ اورآﺅٹ سوئنگ کے گر بھی سکھائے جارہے ہیں۔ہیڈ کوچ جلال الدین کا کہنا ہے کہ کیمپ میں صرف بولنگ ٹیکنیک ہی نہیں بولرز کو پچ ریڈنگ بھی بتائی جارہی ہے، نوجوان کھلاڑیوں نے کہاکہ ا س کیمپ سے انکی صلاحیتوں میں بے پناہ اضافہ ہوا ہے۔خصوصی طور پر کیمپ میں شامل کی جانے والی خاتون کھلاڑی نے کہا کہ کوچز نے فٹنس کے حوالے سے بھی ٹپس دی ہیں۔ شرکا کا کہنا ہے کہ صرف بولنگ نہیں بلکہ کرکٹ کے دیگر شعبوں کو نکھارنے کے لئے اس طرح کے کیمپوں کا انعقاد ہونا چاہیئے ۔

Next Post

پنجاب یوتھ فیسٹیول: طمانچہ کبڈی اور گھوڑوں کا رقص توجہ کا مرکز رہا

Tue Jan 21 , 2014
لاہور: پنجاب یوتھ فیسٹیول کے تیسرے مرحلے میں کبڈی کے میچ کے دوران کھلاڑیوں کے طمانچوں کی بارش نے ماحول گرما دیا جبکہ ڈھول کی تھاپ پر گھوڑوں کا رقص توجہ کا مرکز بنا رہا۔ واپڈا اسپورٹس کمپلیکس لاہور میں پنجاب یوتھ فیسٹیول کے تحصیل سطح پر ہونے والے مقابلوں میں کبڈی میچ کا انعقاد کیا گیا۔جس میں پہلے نارمل […]