عالمی و ملکی گولڈ مارکیٹ میں اتار چڑھاؤ ، سونے اور چاندی کی قیمتوں میں اضافہ

پاکستان آرمی ٹیم کو بین الاقوامی پیس اسٹیکنگ کی فتح پر گورنر سندھ کی مبارک باد

بجٹ 2026-27 مایوس کن، کمرشل امپورٹرز کو مکمل طور پر نظرانداز کر دیا گیا، پی سی ڈی ایم اے

گورنر ہاو س میں عالمی یومِ ماحولیات شجرکاری مہم کا آغاز ،ہر شہری کم از کم ایک پودا لگائے:گورنر سندھ کی اپیل

ٹھٹھہ کی ساحلی پٹی پرشدید پانی کی شدید قلت کیخلاف کسانوں کا احتجاج

کراچی بھینس کالونی میں مردہ جانوروں کی ہڈیوں اور چربی سے غیر معیاری تیل تیار کرنے والی غیر قانونی فیکٹری سربہ مہر

تازہ ترین خبریں

اشتہار

تازہ ترین

انگریز نے1940میں مینار پاکستان پرپابندی نہیں لگائی اْن کے ایجنٹوں نے راستے تک سیل کر دیئے: شیخ رشید

راولپنڈی (پی پی آئی) عوامی مسلم لیگ کے سربراہ شیخ رشید نے کہا ہے کہ انگریز نے 1940میں مینار پاکستان پر پابندی نہیں لگائی مگر اْن کے ایجنٹوں نے نہ صرف کینٹینر لگائے بلکہ راستے تک سیل کر دیئے۔سماجی رابطے کی ویب سائٹ ٹویٹر پر اپنے بیان میں سابق وزیر داخلہ شیخ رشید نے کہا ہے کہ لوگ رکاوٹوں کے باوجود میلوں سفر کر کے جلسہ گاہ پہنچے۔ ہماری لڑائی ملٹری اسٹیبلشمنٹ سے نہیں ملک کا خزانہ لوٹ کر ملک سے باہر لے کر جانے والوں کے خلاف ہے، آٹے کے لیے غریب زندگی موت کی لائن لگائے ہوئے ہیں۔انہوں نے کہا کہ جو کشمیر کی جدوجہد آزادی سے ناآشنا ہیں اْنہوں نے گلگت بلتستان کی پولیس پر صوبے سے باہر جانے پر پابندی لگا دی، مینار پاکستان کا جلسہ ناکام کرنے کے لیے تھریٹ الرٹ جاری کیا۔ انٹرنیٹ بند کیا اور گرفتاریاں کیں، اصل خوف عمران خان کی مقبولیت ہے، باقی سب بہانے ہیں۔ آئی ایم ایف تو کیا جینوا ڈونر کانفرنس سے بھی کچھ نہیں مل رہا۔انہوں نے کہا کہ سعودی عرب نے ادھارتیل کی سہولت8ماہ میں ہی ختم کردی ہے یو اے آی منہ نہیں لگارہاشدیدمعاشی بحران دروازے پرآگیاہے،جویہ سوچ رہے ہیں کہ ہم سب ٹھیک کرلیں گے وہ خانہ جنگی کی طرف ملک کولیکرجارہے ہیں، ملک نے آئین کیساتھ چلناہے یابدمعاشوں کیساتھ اسکا فیصلہ سپریم کورٹ نے کرناہے۔