مسلم لیگ ن گلگت بلتستان کا اجلاس ، انتخابی کامیابی اور مستقبل کی منصوبہ بندی کا جائزہ لیا

وزیراعظم کی زیر صدارت اہم اجلاس، پاکستان ریلوے میں اسٹریٹجک اصلاحات کی منظوری

سندھ پولیس اور پراسیکیوشن کے درمیان قبل از ٹرائل ہم آہنگی کے حوالے سے اہم اجلاس ، تفصیلی غور و خوض

وفاقی وزیرِ داخلہ محسن نقوی کا نیشنل پولیس اکیڈمی کا دورہ

صوفی بزرگ بابا فرید گنج شکر کے سالانہ عرس کی تیاریاں ، سیکیورٹی پلان تیار

ملکی گولڈ مارکیٹ میں سونے اور چاندی کی قیمتوں میں تیزی سے کمی

تازہ ترین خبریں

اشتہار

تازہ ترین

تحریک انصاف کی انتخابی مہم جاری، پی ٹی آئی کا الیکشن سیل قائم

لاہور(پی پی آ ئی)پی ٹی آئی چیئرمین عمران خان نے انتخابی تیاریاں جاری رکھنے کا فیصلہ کیا ہے اور پارٹی کا الیکشن سیل قائم کیا ہے۔پی ٹی آئی کے الیکشن سیل کے فوکل پرسن ہمایوں اختر ہوں گے۔تحریک انصاف کے الیکشن سیل میں اعجاز چوہدری، ریاض فتیانہ اور دیگر انتخابات کے حوالے سے تکنیکی امور دیکھیں گے۔پارٹی ذرائع کے مطابق عمران خان نے ہدایت دی ہے کہ ووٹر لسٹوں، بلاک کوڈ اور دیگر تکنیکی معاملات پر الیکشن سیل امیدواروں کی معاونت کرے گا اور اس کے ساتھ یہ پارٹی قیادت اور امیدواروں کو انتخابی امور سے آگاہ رکھے گا۔عمران خان نے اپنے جاری کردہ بیان میں کہا ہے کہ آئین کے مطابق انتخابات ہو کر رہیں گے۔ ’حکمرانوں کو اس سے بھاگنے نہیں دیں گے۔ حکمرانوں کو آئین سے انحراف کر کے انتخابی عمل سبوتاڑ کرنے کے خلاف آئینی قانونی اور سیاسی محاذ پر جدوجہد کریں گے۔