عالمی و ملکی گولڈ مارکیٹ میں اتار چڑھاؤ ، سونے اور چاندی کی قیمتوں میں اضافہ

پاکستان آرمی ٹیم کو بین الاقوامی پیس اسٹیکنگ کی فتح پر گورنر سندھ کی مبارک باد

بجٹ 2026-27 مایوس کن، کمرشل امپورٹرز کو مکمل طور پر نظرانداز کر دیا گیا، پی سی ڈی ایم اے

گورنر ہاو س میں عالمی یومِ ماحولیات شجرکاری مہم کا آغاز ،ہر شہری کم از کم ایک پودا لگائے:گورنر سندھ کی اپیل

ٹھٹھہ کی ساحلی پٹی پرشدید پانی کی شدید قلت کیخلاف کسانوں کا احتجاج

کراچی بھینس کالونی میں مردہ جانوروں کی ہڈیوں اور چربی سے غیر معیاری تیل تیار کرنے والی غیر قانونی فیکٹری سربہ مہر

تازہ ترین خبریں

اشتہار

تازہ ترین

ادھم پور میں کار کھائی میں گرنے سے میاں بیوی کی موت

سری نگر(پی پی آئی) بھارت کے زیر قبضہ جموں و کشمیر میں ضلع ادھم پور کے علاقے چنانی میں ہائی وے پرایک کارگہری کھائی میں گرنے سے میاں بیوی کی موت ہو گئی ہے۔کشمیر میڈیا کے مطابق حا دثے میں مرنے والوں کی شناخت میتھرا رامبن کے 43سالہ روہت ویداور اس کی 36سالہ بیوی منجو دیوی کے نام سے ہوئی ہے۔کاررامبن سے جموں جا رہی تھی کہ سڑک سے پھسل کر گہری کھائی میں جاگری۔مقامی لوگوں اور پولیس نے موقع پر پہنچ کر زخمیوں کو سب ڈسٹرکٹ اسپتال چنانی پہنچایا جہاں ڈاکٹروں نے میاں بیوی کو مردہ قرار دیا۔پوسٹ مارٹم اور تمام قانونی ضابطے کی تکمیل کے بعد لاشوں کو آج لواحقین کے حوالے کر دیا گیا۔