اسرائیل کو واشنگٹن اور تہران کے درمیان سفارتی عمل سبوتاژ کرنے کی اجازت نہیں دی جا سکتی، سردار مسعود

ایرانی مذاکرات کی کامیابی ایران اور ایرانی قوم کی فتح ہے،ہم خراج تحسین پیش کرتے ہیں:جماعت اسلامی پاکستان

امریکہ-ایران امن معاہدہ پاکستان کے لیے باعثِ فخر اور عالمی معیشت کے لیے ایک نہایت اہم اور خوش آئند لمحہ ہے: وفاقی وزیر خزانہ

پشاور میں 1.6ارب کی لاگت سے بننے والے انڈر پاس کا سنگ بنیاد

اسلام آباد میں غیر قانونی ہتھیار رکھنے اور دھوکہ دہی کے کیس میں مشتبہ افراد گرفتار

پاکستان اسٹاک ایکسچینج میں نئے ہفتے کے آغاز پر زبردست تیزی ، انڈیکس میں4639پوائنٹس کا اضافہ

تازہ ترین خبریں

اشتہار

تازہ ترین

اس وقت ملک میں سپریم کورٹ ہے اور نہ آئین ہے: فواد چوہدری

لاہور (پی پی آئی) پی ٹی آئی رہنما فواد چوہدری نے کہا ہے کہ اس وقت ملک میں نہ آئین ہے اور نہ سپریم کورٹ ہے، حکومت نے سپریم کورٹ اور آئین کا ادارہ ختم کردیا ہے،صدر مملکت کا خط آئین کی بنیاد پر لکھا گیا تھا لیکن وزیراعظم نے اس کا جواب بیہودہ طریقے سے دیا ہے۔پاکستان تحریک انصاف کے رہنماؤں فواد چوہدری اورا سد عمر نے پریس کانفرنس میں حکومت پر تنقید کرتے ہوئے کہا کہ ملک کا نظام جمہوری ہے اور یہاں سب اداروں کو آئین پر عمل کرنا ہوگا۔فواد چوہدری نے کہا کہ آئین پر عمل کرنے کے علاوہ کوئی رستہ نہیں ہے، جبری گمشدگیوں پر جواب دینا ہوگا،تین دن سے اظہر مشوانی کا کوئی پتا نہیں ہے کہ وہ کہاں ہیں؟۔ اس موقع پر پی ٹی آئی رہنما اسد عمر نے کہاکہ جب ملک ایسے ہی چلے گا تو ملک میں جمہوریت کی کوئی گنجائش نہیں، آنے والا ہفتہ تاریخ کے لیے اہم موڑ ثابت ہوگا، پاکستان کی عدلیہ اب 1950 والی عدلیہ نہیں، عدلیہ سب کو آئین کا دفاع کرتی ہوئی نظر آئے گی، حسان نیازی کو اٹھا کر کوئٹہ لے کر چلے گئے اب لاہور میں پرچہ کاٹ دیا ہے، یہ ملک کو تباہی کے علاوہ کہیں نہیں لے جارہے۔