اسرائیل کو واشنگٹن اور تہران کے درمیان سفارتی عمل سبوتاژ کرنے کی اجازت نہیں دی جا سکتی، سردار مسعود

ایرانی مذاکرات کی کامیابی ایران اور ایرانی قوم کی فتح ہے،ہم خراج تحسین پیش کرتے ہیں:جماعت اسلامی پاکستان

امریکہ-ایران امن معاہدہ پاکستان کے لیے باعثِ فخر اور عالمی معیشت کے لیے ایک نہایت اہم اور خوش آئند لمحہ ہے: وفاقی وزیر خزانہ

پشاور میں 1.6ارب کی لاگت سے بننے والے انڈر پاس کا سنگ بنیاد

اسلام آباد میں غیر قانونی ہتھیار رکھنے اور دھوکہ دہی کے کیس میں مشتبہ افراد گرفتار

پاکستان اسٹاک ایکسچینج میں نئے ہفتے کے آغاز پر زبردست تیزی ، انڈیکس میں4639پوائنٹس کا اضافہ

تازہ ترین خبریں

اشتہار

تازہ ترین

مخالفین کی ساری سیاست اسٹیبلشمنٹ کے گرد گھومتی ہے:مریم نواز انصاف کے ترازو کے پلڑے برابر نہیں، ہم الیکٹ ہو کر آتے ہیں، سلیکٹ ہو کر نہیں

لاہور(پی پی آ ئی) پاکستان مسلم لیگ ن کی نائب صدر اور چیف آرگنائزر مریم نواز نے کہا ہے کہ مخالفین کی ساری سیاست اسٹیبلشمنٹ کے گرد گھومتی ہے۔میڈیا ذرا ئع کے مطابق لائرزونگ عہدیداران سے خطاب کرتے ہوئے لیگی رہنما مریم نواز نے کہا کہ نواز شریف کا ووٹ کوعزت دو کا بیانیہ میں آپ کا کردار لائق تحسین ہے، بیانیہ آگے بڑھانے کیلئے آپ کا کردار ناقابل فراموش ہے، آپ کے نعرے ’یہ جو کالا کوٹ ہے، میاں تیرا ووٹ ہے‘ آج بھی یاد ہے، پنجاب میں وکلاکی تنظیم سازی پر رانا ثنا اللہ کے کردار کو سراہتی ہوں، نواز شریف نے ووٹ کو عزت دو کا نعرہ دیا۔لیگی رہنما کا مزید کہنا تھا کہ نواز شریف کے ساتھ ناانصافیاں کی گئیں، وکلاکے ہاتھ مضبوط کریں گے تاکہ ہمارے ہاتھ بھی مضبوط ہوں، وکلا میرے اور پارٹی کے مدد گار ہو سکتے ہیں، پاکستان اور پارٹی کوآج پہلے سے زیادہ وکلاکی ضرورت ہے، ملک میں انصاف کے ترازو کے پلڑے برابر نہیں ہیں، ہم الیکٹ ہو کر آتے ہیں سلیکٹ ہو کر نہیں آتے، کل شیخ رشید کے منہ سے نکل گیا اکتوبر میں چیف جسٹس چلے جائیں گے، ان کی ساری سیاست اسٹیبلشمنٹ کے گرد گھومتی ہے۔