اسرائیل کو واشنگٹن اور تہران کے درمیان سفارتی عمل سبوتاژ کرنے کی اجازت نہیں دی جا سکتی، سردار مسعود

ایرانی مذاکرات کی کامیابی ایران اور ایرانی قوم کی فتح ہے،ہم خراج تحسین پیش کرتے ہیں:جماعت اسلامی پاکستان

امریکہ-ایران امن معاہدہ پاکستان کے لیے باعثِ فخر اور عالمی معیشت کے لیے ایک نہایت اہم اور خوش آئند لمحہ ہے: وفاقی وزیر خزانہ

پشاور میں 1.6ارب کی لاگت سے بننے والے انڈر پاس کا سنگ بنیاد

اسلام آباد میں غیر قانونی ہتھیار رکھنے اور دھوکہ دہی کے کیس میں مشتبہ افراد گرفتار

پاکستان اسٹاک ایکسچینج میں نئے ہفتے کے آغاز پر زبردست تیزی ، انڈیکس میں4639پوائنٹس کا اضافہ

تازہ ترین خبریں

اشتہار

تازہ ترین

آئی ایم ایف سے معاملات جلد طے پا جائیں گے:اسحاق ڈار معاہدے سے موجودہ مشکلات پر قابو پانے میں مدد ملے گی، پاکستان دیوالیہ نہیں ہوگا

اسلام آ باد(پی پی آئی)وفاقی وزیرخزانہ سینیٹر اسحاق ڈارنے کہاہے کہ معیشت کی بہتری کیلئے آئی ایم ایف سے معاملات جلد طے پا جائیں گے، پاکستان دیوالیہ نہیں ہوگا۔ ذرا ئع کے مطابق اسلام آباد چیمبر آف کامرس میں ایک تقریب سے خطاب کرتے ہوئے وزیرخزانہ اسحاق ڈار نے کہا کہ دوست ممالک کی طرف سے پاکستان کے ساتھ تعاون کے بعد آئی ایم ایف کے ساتھ جلد معاملات طے پا جائیں گے جس سے موجودہ مشکلات پر قابو پانے میں مدد ملے گی اور معیشت بحالی کی طرف گامزن ہوگی۔ 2016 میں پاکستان دنیا کی 24ویں بڑی معیشت تھی اور ہم جی 20 میں شامل ہونے کا سوچ رہے تھے لیکن اس وقت ہماری معیشت کو سنگین معاشی چیلنجز کا سامنا ہے۔ تقریب میں ترکمانستان کے سفیرعطاجان مولاموف، قازقستان کے سفیر یرڑان کِسٹافن، آذربائیجان کے سفیر خضر فرہادوف،کرغزستان کے سفیر اولان بیک توتوئیو، ترکی کے سفیر ڈاکٹر مہمت پاچاجی، انڈونیشیا کے سفیر ایڈم ایم ٹوگیو اور شام کے سفیر ڈاکٹر رمیز الراعی سمیت سعودی عرب، آسٹریلیا، ملائیشیا، پولینڈ، سری لنکا، نیپال، جمہوریہ ترک شمالی قبرص اور دیگر ممالک کے سفرا موجود تھے۔انہوں نے کہا کہ پاکستان دیوالیہ نہیں ہوگا اور حکومت معیشت کو پائیدار ترقی کی راہ پر ڈالنے کے لیے ہر ممکن کوشش کر رہی ہے۔سابق وفاقی وزیر طارق فضل چوہدری نے کہا کہ حکومت کاروبار کرنے میں آسانیاں پیدا کرنے کے لیے پرعزم ہے اور امید ظاہر کی کہ حکومت کی کوششوں سے موجودہ مشکل حالات پر جلد قاپو پا لیا جائے گا۔