اسرائیل کو واشنگٹن اور تہران کے درمیان سفارتی عمل سبوتاژ کرنے کی اجازت نہیں دی جا سکتی، سردار مسعود

ایرانی مذاکرات کی کامیابی ایران اور ایرانی قوم کی فتح ہے،ہم خراج تحسین پیش کرتے ہیں:جماعت اسلامی پاکستان

امریکہ-ایران امن معاہدہ پاکستان کے لیے باعثِ فخر اور عالمی معیشت کے لیے ایک نہایت اہم اور خوش آئند لمحہ ہے: وفاقی وزیر خزانہ

پشاور میں 1.6ارب کی لاگت سے بننے والے انڈر پاس کا سنگ بنیاد

اسلام آباد میں غیر قانونی ہتھیار رکھنے اور دھوکہ دہی کے کیس میں مشتبہ افراد گرفتار

پاکستان اسٹاک ایکسچینج میں نئے ہفتے کے آغاز پر زبردست تیزی ، انڈیکس میں4639پوائنٹس کا اضافہ

تازہ ترین خبریں

اشتہار

تازہ ترین

اس وقت پاکستان میں فسطائیت عروج پر ہے:اسد عمر جب ملک ایسے چلے گا تو جمہوریت کی کوئی گنجائش نہیں

لاہور(پی پی آ ئی)پی ٹی آئی رہنما اسد عمر نے کہا ہے کہ اس وقت پاکستان میں فسطائیت عروج پر ہے،حکمران ملک کو تباہی کے علاوہ کہیں نہیں لے جا رہے۔لاہور میں پریس کانفرنس کرتے ہوئے اسد عمر نے کہاکہ جب ملک ایسے چلے گا تو جمہوریت کی کوئی گنجائش نہیں، آنیوالا ہفتہ تاریخ کیلئے اہم موڑثابت ہوگا،ان کاکہناتھا کہ پاکستا ن کی عدلیہ اب 1950 والی عدلیہ نہیں،عدلیہ سب کو آئین کا دفاع کرتی ہوئی نظر آئے گی۔پی ٹی آئی رہنما نے کہاکہ حسان نیازی کو کوئٹہ لے گئے، اب لاہور میں پرچہ کاٹ دیاہے، یہ ملک کو تباہی کے علاوہ کہیں نہیں لے جا رہے، ان کاکہناتھا کہ کل لاہو ری بڑی تعداد میں خود نکلے ہیں،عوام کپتان کیلئے نہیں، اپنے لئے نکلے ہیں۔