عالمی و ملکی گولڈ مارکیٹ میں اتار چڑھاؤ ، سونے اور چاندی کی قیمتوں میں اضافہ

پاکستان آرمی ٹیم کو بین الاقوامی پیس اسٹیکنگ کی فتح پر گورنر سندھ کی مبارک باد

بجٹ 2026-27 مایوس کن، کمرشل امپورٹرز کو مکمل طور پر نظرانداز کر دیا گیا، پی سی ڈی ایم اے

گورنر ہاو س میں عالمی یومِ ماحولیات شجرکاری مہم کا آغاز ،ہر شہری کم از کم ایک پودا لگائے:گورنر سندھ کی اپیل

ٹھٹھہ کی ساحلی پٹی پرشدید پانی کی شدید قلت کیخلاف کسانوں کا احتجاج

کراچی بھینس کالونی میں مردہ جانوروں کی ہڈیوں اور چربی سے غیر معیاری تیل تیار کرنے والی غیر قانونی فیکٹری سربہ مہر

تازہ ترین خبریں

اشتہار

تازہ ترین

عمران نیازی کا لاہور جلسہ کھودا پہاڑ نکلا چوہا کا مصداق ثابت ہوا: اسلم غوری

اسلام آ باد(پی پی آ ئی)جے یو آ ئی کے ترجمان اسلم غوری نے کہا ہے کہ عمران نیازی کا لاہور جلسہ کھودا پہاڑ نکلا چوہا کا مصداق ثابت ہوا، چند سو یوتھیے اور تتلیاں لاہور جیسے بڑے شہر میں اس سے بڑی کوئی شکست نہیں۔اپنے بیان میں ترجمان جے یو آ ئی اسلم غوری نے کہا ہے کہ
اہلیان لاہور نے نیازی بیانیے کو مسترد کردیا،عمران کے خطاب سے اسکی شکست اور خوف عیاں تھا،عمران نیازی کا جھوٹا بیانیہ مزید نہیں چلے گا،عمران پروجیکٹ کو تیار کرنے والے بھی اس کو دوبارہ مسلط نہیں کر سکتے،اس پروجیکٹ کو ناکامی سے بچانے کیلئے پوری دنیا میں پاکستان اور اسلام دشمن لابیاں مصروف عمل ہیں۔انہوں نے کہا ہے کہ پاکستانی عوام جاگ چکی ہے اب کوئی اسکے جھانسے میں نہیں آئیگا،عمران نیازی کے دامن میں جھوٹ،فراڈ اور الزام تراشیوں کے سوا کچھ نہیں۔ عمران نیازی کے صبح شام بدلتے بیانیے اس پروجیکٹ کی ناکامی کی نوید دے رہے ہیں۔