پیرس(پی پی آئی) پیرس اولمپکس میں قومی ہیرو ارشد ندیم نے فائنل کیلئے کوالیفائی کرلیا، یہ ارشد ندیم کا اولمپکس میں مسلسل دوسرا فائنل ہے۔پیرس میں جاری جیولین تھرو کوالیفائنگ راؤنڈ گروپ بی کے مقابلے میں قومی ہیرو ارشد ندیم نے 86.59 کی تھرو پھینک کر فائنل کیلئے کوالیفائی کرلیا۔بھارت کے نیرج چوپڑا نے پہلی بار میں 89.34 میٹر کی تھرو پھینکی اور فائنل کے لیے کوالیفائی کیا۔پی پی آئی کے مطابق پیرس اولمپکس میں جیولن تھرو کا فائنل مقابلہ 8 اگست کو رات 11 بجکر 25 منٹ پر کھیلا جائے گا۔