جدہ/کراچی(پی پی آئی)سعودی عرب کے تاجروں کا پندرہ رکنی وفد کراچی میں منعقدہ فوڈ ایگزبیشن میں شرکت کرے گا،فوڈ ایگزبیشن 9 سے 11 اگست تک جاری رہے گی،پاکستان کا دورہ کرنے والے تاجروں کیلئے پاکستان قونصلیٹ جدہ میں بریفنگ کا اہتما م کیا گیا، جس میں قونصل جنرل اور کمرشل قونصلر نے مکمل تعاون کی یقین دہانی کرائی۔