ایم ڈی کیٹ کیلئے رجسٹریشن شروع، داخلہ ٹیسٹ فیس میں بڑا اضافہ

کراچی(پی پی آئی)پاکستان میڈیکل اینڈ ڈینٹل کونسل (پی ایم ڈی سی) نے  ایم بی بی ایس اور بی ڈی ایس داخلہ ٹیسٹ کی فیس میں 33 فیصد کا اضافہ کر دیا  ہے، رواں سال ایم ڈی کیٹ ٹیسٹ میں حصہ لینے والے طالبعلموں کو 8 ہزار روپے بھرنے پڑیں گے۔نئے شیڈول کے مطابق بیرون ملک ایم ڈی کیٹ میں حصہ لینے والے طالب علموں کی رجسٹریشن فیس 40 ہزار روپے ہوگی، رواں سال ایم ڈی کیٹ ٹیسٹ میں چاروں صوبوں سے 2 لاکھ سے زائد طالب علم حصہ لیں گے۔ایم ڈی کیٹ کیلئے رجسٹریشن 5 اگست سے شروع  ہے جبکہ ٹیسٹ 22 ستمبر کو سندھ، پنجاب، بلوچستان، کے پی کے، اسلام آباد، گلگت بلتستان، سعودی عرب اور یو اے ای میں منعقد ہوگا۔

Leave a Reply

Your email address will not be published. Required fields are marked *

Next Post

کراچی میں ایل پی جی انسپکشن مہم شروع، ڈپٹی کمشنرزسے ہفتہ وار رپورٹ طلب

Tue Aug 6 , 2024
کراچی(پی پی آئی)کمشنر کراچی سید حسن نقوی نے کراچی کے تمام ڈپٹی کمشنروں کو ایل پی جی  انسپکشن مہم شروع کرنے کی ہدایت کرتے ہوئے کہا کہ غیر قانونی ایل پی جی سلنڈروں کی فروخت کو ہر ممکنہ طور پر روکا جائے۔ ترجمان کمشنر کراچی کے مطابق کمشنر کراچی سید حسن نقوی نے ڈپٹی کمشنرز کو ہفتہ وار رپورٹ پیش […]