کراچی(پی پی آئی) کراچی میں تھانہ سولجر بازار پولیس نے کارروائی کرتے ہوئے اسٹریٹ کرائم کی درجنوں وارداتوں میں ملوث ملزم یاسر کوگرفتار کرلیا۔ایس ایس پی ضلع شرقی کے مطابق گرفتار ملزم کا ساتھی فرار ہوگیا۔ پی پی آئی کے مطابق ملزم کے قبضے سے چھینے ہوئے دو موبائل فونز اور نقد رقم برآمد کی گئی، موبائل فونز تھانہ سولجر بازارکے علاقے سے چھینے گئے تھے جس کا مقدمہ تھانہ سولجر بازار میں درج ہے۔ایس ایس پی ضلع شرقی کاکہنا ہے کہ ملزم کا سابقہ کرمنل ریکارڈ حاصل اور فرار ملزم کی تلاش جاری ہے۔