اسلام آباد(پی پی آئی)وفاقی وزیر خزانہ محمد اورنگزیب نے کہا ہے کہ خیرات سے ملک نہیں چل سکتا، ٹیکس ہر حال میں دینا ہوگا۔اسلام آباد میں تقریب سے خطاب کرتے ہوئے محمد اورنگزیب نے کہا کہ پاکستان کو آبادی کنٹرول کرنے کیلئے اقدامات کرنا ہوں گے،۔محمد اورنگزیب کا مزید کہنا تھا کہ بیوروکریسی ہر جگہ موجود ہے، ہر چیز کا ایک فریم ورک ہونا چاہیے، پرائیویٹ سیکٹر کو آگے لانا ہوگا۔