جمعیت طلبہ عربیہ کا 54 واں یوم تاسیس کل ملک بھر میں منایا جائے گا

بنو قابل پروگرام کے انعقاد میں کلیدی کردار ادا کرنے والے معاونین کے اعزاز میں جماعت اسلامی کی تقریب پذیرائی

کراچی میں موبائل کامرس 2026 کانفرنس منعقد ،وزیر اعلیٰ سندھ کے معاون خصوصی برائے سائنس شریک

بلوچستان میں ‘ڈیجیٹل ایڈورٹائزنگ پالیسی 2026’ متعارف

خواتین کی سفارت کاری کے عالمی دن کے موقع پرصدر مملکت کا پیغام

پیپلز پارٹی خیبرپختونخوا، کے صدر کی گورنر خیبرپختونخوا سے ملاقات

تازہ ترین خبریں

اشتہار

تازہ ترین

مقبوضہ جموں و کشمیر کے فرزندممتاز وکیل جلیل احمد اندرابی کی برسی منائی گئی

سری نگر (پی پی آئی)مقبوضہ جموں و کشمیرمقبوضہ جموں و کشمیر کے فرزند اور ممتاز وکیل جلیل احمد اندرابی کی بھارتی فوجیوں کے ہاتھوں شہادت کو 27 برس مکمل ہوگئے ہیں۔ جلیل اندرابی کو بھارتی ا فواج کی5 راشٹریہ رائفلز کے سفاک اور درندہ صفت میجر اوتار سنگھ نے مارچ 1996میں رعنا واری سرینگر سے اغوا کرنے کے بعد دوران حراست بدترین تشدد کا نشانہ بناکر شہید کیا تھا۔ان کی میت اغواکیبعد دریائے جہلم میں تیرتے ہوئے پانی سے ایک بند بوری سے ملی تھی۔ جلیل احمد اندرابی کو مقبوضہ جموں و کشمیر میں بھارتی سفاکوں کے ہاتھوں جاری انسانی حقوق کی خلاف ورزیوں کو دستاویز ی شکل دینے اور بھارتی مظالم کو اقوام متحدہ کی انسانی کونسل میں بے نقاب کرنے کی پاداش میں قتل کیا گیا تھا۔ شہیدجلیل اندرابی اپنی آخری سانس تک مقبوضہ جموں و کشمیرمیں بھارتی فوجیوں کی طرف سے جرائم کو بے نقاب کرنے میں پیش پیش تھے۔ 27برس گزر نے کے باوجود شہید جلیل اندرابی کے اہل خانہ انصاف سے محروم ہیں۔